مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نےکل شیوسینا کے ترجمان روزنامہ سامنا کے اداریہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اداریہ میں جو کچھ بھی لکھا گیا ہے وہ سچ ہے، کانگریس کے بغیر 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے محاذ نہیں بنایا جا سکتا ۔
Published: undefined
اخبار کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر پٹولے نے کہا کہ کانگریس ہی ملک کو بیچنے والوں کے ہاتھ سے آزاد کرا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کو برباد کر دیا ہے، وہ سرکاری جائیدادوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو بیچنے میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے ایئر انڈیا، ریلوے بی ایس این ایل اور دیگر سرکار کمپنیوں کو فروخت کر دیا ۔ فروخت کی گئی تمام کمپنیاں کانگریس حکومت نے بنائی تھیں ۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لیے کانگریس ہی واحد متبادل ہے، اگر ہم ملک کو بچانا چاہتے ہیں تو تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کو متحد ہو کر بی جے پی کے خلاف لڑنا ہوگا ۔ کئی محاذ بنانا مناسب نہیں، اس کا بالواسطہ فائدہ بی جے پی کو ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
اہم بات یہ ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا حال ہی میں ممبئی میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کانگریس نے متحدہ ترقی پسند اتحاد سے متعلق ان کے بیان پر سخت اعتراض کیا تھا۔ یو پی اے کے کام کاج پر تبصرہ کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا تھا، "یو پی اے اب کہاں ہے؟" شیوسینا نے پارٹی کے ترجمان روزنامہ سامنا کے کل کے اداریہ میں یو پی اے پر محترمہ بنرجی کے بیان کی مذمت کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز