قومی خبریں

نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی:وزیر اعظم

راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن ارکان نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں 70 سے زائد پیپر لیک کے  واقعات ہوئے ہیں جن میں دو کروڑ سے زائد طلباء متاثر ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کے پیپر لیک معاملے میں نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے.

Published: undefined

صدر کے خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر  مودی نے لوک سبھا میں کہا کہ صدر جمہوریہ ( محترمہ دروپدی مرمو) نے بھی اپنے خطاب میں این ای ای ٹی امتحان میں بے ضابطگیوں کے معاملے کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “میں ملک کے ہر نوجوان اور طالب علم کو بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے بہت سنجیدہ ہے۔ حکومت کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والوں کو ہر گز بخشا نہیں جائے گا۔

Published: undefined

وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ نیٹ کیس کے سلسلے میں پورے ملک میں گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ مرکزی حکومت نے نقل کو روکنے کے لیے پہلے ہی سخت قانون بنایا ہے۔ پورے امتحانی نظام کو پختہ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

خیال ر ہے کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن ارکان نے اس معاملے پر حکومت پر سخت حملہ کیا تھا۔ اپوزیشن نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں 70 سے زائد ایسے واقعات ہوئے ہیں جن میں دو کروڑ سے زائد طلباء متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے شکریہ کی تحریک پر بولتے ہوئے حزب اختلاف کو آڑے ہاتھوں لیا اور حزب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ایوان میں جتنی دیر وزیر اعظم خطاب کرتے رہے حزب اختلاف کے ارکان  نعرے بازی کرتے رہے۔ ان کی نعرے بازی میں منی پور اور عوام کو انصاف کی بات زیادہ  رہی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined