کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران ملک کے کئی حصوں میں آکسیجن کی کمی کے سبب کورونا مریضوں کے تڑپ تڑپ کر مرنے کے کئی معاملے سامنے آئے تھے۔ لیکن مرکز کی مودی حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ملک میں آکسیجن کی کمی سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔
Published: undefined
منگل کے روز کانگریس رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے راجیہ سبھا میں آکسیجن کی کمی سے ہونے والی اموات کو لے کر سوال کیا تھا۔ اس پر وزیر صحت کی جانب سے جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی کے سبب ملک میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔
Published: undefined
مودی حکومت نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی جانکاری مستقل بنیاد پر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطہ مرکزی وزارت صحت کو دیتے ہیں۔ لیکن کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام خطہ نے آکسیجن کی کمی سے موت کو لے کر وزارت صحت کو کوئی جانکاری نہیں دی۔
Published: undefined
حالانکہ وزارت صحت نے اپنے جواب میں یہ ضرور مانا کہ پہلی لہر کے مقابلے دوسری لہر میں میڈیکل آکسیجن کی طلب کافی بڑھ گئی تھی۔ حکومت کے مطابق پہلی لہر میں جہاں 395 میٹرک ٹن آکسیجن کی طلب تھی، تو وہیں دوسری لہر میں یہی طلب 9000 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی تھی۔ حکومت نے کہا کہ دوسری لہر میں مرکز کی جانب سے 28 مئی تک ریاستوں کو 10250 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula