اورنگ آباد: شیوسینا کے سینئر لیڈر اور اورنگ آباد کے سابق ایم پی چندرکانت کھیرے نے کہا ہے کہ شیو سینک اور ٹھاکرے خاندان سے رشتے کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔ چندرکانت کھیرے کل رات یہاں سنت ایکناتھ رنگمندر میں ادھو ٹھاکرے کی حمایت کے لئے وفادار شیوسینکوں کی ایک پرعزم میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے ورچوئل طور پر میٹنگ میں شرکت کی۔
Published: undefined
چندرکانت کھیرے نے کہا کہ شیوسینا سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے کا پسندیدہ شہر اورنگ آباد تھا۔ اس طرح پچھلے 50 سال سے اورنگ آباد کے شیوسینکوں اور ٹھاکرے خاندان کا رشتہ اتنا مضبوط ہو گیا ہے کہ اسے کوئی توڑ نہیں سکتا۔ امباداس دانوے نے کہا کہ شیوسینک ہمیشہ بالا صاحب ٹھاکرے، ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے کے وفادار رہیں گے۔ ٹھاکرے ہمارا برانڈ ہے، جو بھی انتخابی نشان ملے گا، ہم ادھو ٹھاکرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined