نئی دہلی: دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے پیر کو کہا کہ کورونا انفیکشن کے نئے ویرئنٹ ایکس ای سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس ویرئنٹ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے ویرئنٹ آف کنسرن کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دہلی میں کورونا کے معاملات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ستیندر جین نے کہا، ’’ہم دہلی میں کووڈ-19 کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فی الحال، انفیکشن کی شرح پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد دن بہ دن کم ہو رہی ہے۔ اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے صرف 49 مریض داخل ہیں۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد متوازن اور قابو میں ہے۔‘‘
Published: undefined
گجرات میں پائے جانے والے کورونا کے ایکس ای ویرینٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کووڈ- 19 کے نئے ویرینٹ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایکس ای ویریئنٹ کو ڈبلیو ایچ او کی طرف سے 'ویریئنٹس آف کنسرن' کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس وقت تک پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے جب تک کہ تشویش کی کوئی قسم سامنے نہ آجائے۔ دنیا بھر میں ہر روز کوئی نہ کوئی نیا ویریئنٹ آرہا ہے۔
Published: undefined
ستیندر جین نے کہا کہ ہمیں کورونا کے نئے ویریئنٹس کے ساتھ جینا سیکھنا ہے، یہ ویریئنٹس آگے آتے رہیں گے۔ تاہم، ہمیں اب بھی کورونا کے قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی طرف سے کورونا کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
ستیندر جین نے کہا کہ اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد اتنی کم ہے کہ بستروں کو بڑھانے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ہے۔ دہلی میں صحت کا موجودہ نظام ٹھیک ہے۔ حکومت آنے والی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ دہلی حکومت نے حال ہی میں سات نئے اسپتالوں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے، جو آنے والے چند مہینوں میں تیار ہو جائیں گے۔ ان نئے اسپتالوں کے بننے سے دہلی میں تقریباً سات ہزار مزید بستروں کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت جلد ہی سرکاری اسپتالوں میں لوگوں کو مفت احتیاطی خوراک فراہم کرے گی۔ جو ویکسین پہلی اور دوسری خوراک میں دی گئی تھی، اسی ویکسین کی احتیاطی خوراک لگائی جائے گی۔
Published: undefined
لوگوں کو کورونا سے متعلق قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد طریقہ ہمیشہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ حفاظت کے لیے ماسک پہنیں اور عوامی مقامات پر جاتے وقت سماجی دوری پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اپنے گھر سے باہر نکلیں تو ماسک پہنیں اور کووڈ سے متعلق تمام پروٹوکول پر ہر وقت عمل کریں، تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز