جورہاٹ: کوئی شخص کورونا وائرس کے اومیکروں ویرینٹ سے متاثر ہے یا نہیں اس کی ٹیسٹنگ کے لئے آسام کے سائنسدان نے ایک کٹ تیار کی ہے۔ اس کٹ کے ذریعے محض دو گھنٹے میں اومیکرون کے انفیکشن کی تشخیص کی جا سکے گی۔ یہ کٹ پوری طرح سے ہندوستان میں تیار کردہ (میڈ ان انڈیا) ہے۔ اس میں جانچ کے لئے ہائیڈرولیسس آر ٹی - پی سی آر سسٹم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
عالمی وبا کورونا کا خوف کچھ کم ہوتا ہے تو اس کے کسی نئے ویرینٹ سے لوگوں میں خوف طاری ہو جاتا ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کورونا کے دوسرے ویرینٹ سے بہت زیادہ خطرناک ہے اور زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کی جانچ کرنے کے بعد رپورٹ ملنے میں تین سے چار دن کا وقت لگ جاتا ہے۔
Published: undefined
لیکن اب آسام کے ڈبروگڑھ آئی اسی ایم آر - آر ایم آر سی نے ایسی ٹیسٹنگ کٹ تیار کی ہے جو محض دو گھنٹے میں اومیکرون ویرینٹ کی موجودگی کی اطلاع دے سکے گی۔ یہاں کے سائنسدان ڈاکٹر وشو بوکوٹکوکی نے اس کٹ کو تیار کیا ہے۔ ڈاکٹر بورکوٹوکی اور آئی سی ایم آر کی ٹیم نے ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کٹ تیار کی ہے۔ یہ ٹیسٹ کٹ وقت بچاتی ہے اور ہوائی اڈوں پر بہت کام کی ثابت ہوگی۔
Published: undefined
لیب ٹیسٹنگ کے دوران اس کٹ کو 100 فیصد درست پایا گیا ہے۔ اب اس کے نتائج کا پونے میں واقع نیشنل وائرولاجی انسٹی ٹیوٹ میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جلد ہی جائزہ رپورٹ کو عوامی کر دیا جائے گا۔
اس کٹ کو بنانے کی ذمہ داری کولکاتا میں واقع بائیوٹیک کمپنی جی سی سی بائیوٹیک کو دی گئی ہے، جو پی پی پی موڈ میں اگلے 3 سے 4 دنوں میں کٹ کی تیاری شروع کر دیگی۔ امید ہے کہ اگلے ہفتہ میں یہ میڈ ان انڈیا کٹ بازار میں دستیاب ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز