قومی خبریں

پاک مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرنے کی ضرورت نہیں، وہ خود ہی ہندوستان میں مل جائے گا: راجناتھ سنگھ

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کو پاک مقبوضہ کشمیر کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جس طرح پاکستان وہاں کے لوگوں کو نظر انداز کر رہا ہے جلد وہ ہم سے مل جائیں گے۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @rajnathsingh
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @rajnathsingh  

ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان مقبوضہ کشمیر سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے ایک میڈیا چینل سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) پر حملے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وہ خود سے ہی ہندوستان میں ملنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے اس تعلق سے ایک سال پہلے ہی پیشین گوئی کر دی تھی۔

Published: undefined

راجناتھ سنگھ نے ’ٹی وی 9 بھارت وَرش‘ سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’ہم نے سال بھر پہلے سری نگر میں جا کر کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ یا پی او کے پر قبضہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پی او کے خود (ہندوستان میں ملنے کا) مطالبہ کرے گا۔ آج دیکھیے وہاں سے کتنا تیز مطالبہ آ رہا ہے۔ 70 سے 75 سال پہلے تو ہمارے ساتھ ہی تھا، پھر خود ہی آ جائے گا۔ آج انضمام کا مطالبہ تیز ہو رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کو پاک مقبوضہ کشمیر سے متعلق کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جس طرح سے پاکستان حکومت اس کو نظر انداز کر رہی ہے، اس سے خود بخود ایسا ماحول بنتا ہے وہ ہندوستان کے ساتھ ضم ہو جائے۔ لیکن میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم کسی خاص علاقہ پر قبضہ کر کے اس کو حاصل کرنے کی منشا نہیں رکھتے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined