قومی خبریں

ایگزٹ پول کی کوئی اہمیت نہیں، یہ دو مہینے پہلے گھر پر تیار کئے گئے: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے پولرائزیشن کی کوشش کی اور کہا کہ مسلمان درج ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کا ریزرویشن چھین رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ مسلمان بی جے پی کو ووٹ دیں گے

<div class="paragraphs"><p>مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی /  تصویر: آئی اے این ایس

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کے روز کہا کہ ایگزٹ پول کے اندازے زمینی حقیقت سے میل نہیں کھاتے کیونکہ وہ دو ماہ قبل گھر پر ہی گڑھ لئے گئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کے ایگزٹ پول کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور انہیں دکھانے پر میڈیا پر بھی تنقید کی۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا ’’ہم نے دیکھا کہ ٹی وی 9 بنگلہ نے 2016، 2019 اور 2021 میں ایگزٹ پول کس طرح کرائے۔ ان کی کوئی بھی پیشین گوئیاں درست نہیں ہوئیں۔ یہ ایگزٹ پول دو مہینے پہلے میڈیا کے لیے کچھ لوگوں نے گھر ہی تیار کئے تھے۔ ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان کے جلسوں میں لوگوں کا ردعمل ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں سے میل نہیں کھاتا۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے پولرائزیشن کرنے کی کوشش کی اور غلط معلومات پھیلائیں کہ مسلمان درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کا ریزرویشن چھین رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ مسلمان بی جے پی کو ووٹ دیں گے۔ جبکہ بیشتر ایگزٹ پول میں پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ ریاست میں بی جے پی کو ترنمول کانگریس سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوں گی۔

Published: undefined

اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کے امکانات پر انہوں نے کہا، ’’اکھلیش (یادو)، تیجسوی (یادو)، (ایم کے) اسٹالن اور ادھو (ٹھاکرے) اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ علاقائی پارٹیاں ہر جگہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔‘‘ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آیا مغربی بنگال میں سی پی آئی (ایم) اور کانگریس کے ساتھ ان کے تعلقات ان کے حکومت میں شامل ہونے کے امکانات کو متاثر کریں گے اگر 'انڈیا' مرکز میں اقتدار میں آتا ہے؟

Published: undefined

بنرجی نے کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ کل ہند سطح پر کوئی رکاوٹ ہو گی جب تک کہ سی پی آئی (ایم) مداخلت نہیں کرتی‘‘۔ انہوں نے کہا، ’’دیکھو، ہر علاقائی پارٹی کی اپنی عزت ہے اور سب سے بات کرنے کے بعد اگر ہمیں بلایا جائے گا تو ہم جائیں گے۔ ہم دیگر علاقائی جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے لیکن پہلے انتخابی نتائج آنے دیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined