قومی خبریں

مہاراشٹر میں ابھی پابندیاں ختم نہیں ہوئیں ہیں، اَن لاک پروزیراعلیٰ دفتر کی وضاحت

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر نے کہا کہ صرف "اصولی طور پر” پابندیوں کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی تھی ، لیکن کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس  

مہاراشٹرکےوزیربرائے امداد باہمی نے آج ریاست کے 18اضلاع میں ان لاک کااعلان کردیاتھا اور ان کے اس اعلان کے بعد ریاست بھر میں لوگوں نے اطمینان کی سانس لی تھی مگر اس اعلان کے ایک گھنٹہ بعد ہی وزیراعلیٰ دفتر نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابھی انلاک کااعلان نہیں کیاگیاہے اورپابندیاں برقراررہیں گی۔اس لئے کل 4جون سے ریاست کے جن اضلاع میں ان لاک کااعلان کیاگیاتھاوہ فی الحال ملتوی کیاگیا ہے جسے مرحلہ وار نافذ کیاجائے گا۔

Published: undefined

وزیر اعلی کے دفتر نے کہا کہ COVID-19 کی وجہ سے جاری لاک ڈاون جیسی پابندیوں کو ریاست میں کہیں بھی نہیں اٹھایا گیا ہے اور ابھی کوئی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔وزیراعلی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے بعد ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر نے بعد میں کہا کہ صرف "اصولی طور پر” پابندیوں کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی تھی ، لیکن کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ا ن لاک کے فیصلہ پرحکومت میں ہی ”ان لاک“ہے یعنی اتفاق رائے نہیں ہے جس پر اپوزیشن بی جے پی نے سخت تنقید کی ہے اورعوام کیساتھ مذاق کیاجارہا ہے ۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں ان دو اعلانات سے ریاست کے عوام کنفیوژن کا شکار ہوئے ۔کچھ لوگوں نے جہاں ان لاک کے اعلان کے بعد اپنےمنصوبہ بنانے شروع کر دئے تھےان کو وضاحتی بیان سے الجھن پیدا ہو ئی ہے۔ واضح رہے مہاراشٹر جو وبا سے سب سے زیادہ متاثر تھا اب وہاں حالات نارمل نظر آ رہےہیں ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined