قومی خبریں

دہلی: فضائی آلودگی کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں، ایئر کوالٹی ’بہت خراب‘ زمرہ میں

ایجنسی نے بتایا کہ یکم دسمبر سے تیز ہواوں کے چلنے اور درجہ حرارت میں گراوٹ آنے سے وینٹی لیشن کم ہوگا، جس کے نتیجہ میں ایئرکوالٹی میں کچھ گراوٹ آئے گی۔

فضائی آلوگی، تصویر آئی اے این ایس
فضائی آلوگی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں ایئرکوالٹی پیر کو بھی ’بہت خراب‘ زمرہ میں درج کی گئی۔ اس دوران ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 373 رہا۔ ایئرکوالٹی اور موسم پیشن گوئی اور تحقیق (سفر) نے اس کی اطلاع دی۔ سفر نے پیر کو کہا کہ آج اے کیو ائی بہت خراب زمرہ میں رہا۔ 29 اور 30 نومبر کو ہوا کی رفتار درمیانی سطح کی ہوگی، جس سے آلودگی کے ذرات کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی اور ہوا کے معیار میں معمولی بہتری آئے گی، لیکن اے کیو آئی ’بہت خراب‘ زمرہ میں ہی رہے گی۔

Published: undefined

ایجنسی نے بتایا کہ یکم دسمبر سے تیز ہواوں کے چلنے اور درجہ حرارت میں گراوٹ آنے سے وینٹی لیشن کم ہوگا، جس کے نتیجہ میں ایئرکوالٹی میں کچھ گراوٹ آئے گی۔ کم مکس پرت کی اونچائی آلودگی کے کو پھیلاو کو روکے گی۔ پیر کو دہلی کے پی ایم 2.5میں پرالی جلانے سے متعلق آلودگی کا حصہ تین فیصد رہا۔ ایجنسی کے مطابق پیر کو پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 بجے بہت خراب زمرہ 215 اور خراب زمرہ 348 میں درج کیا گیا تھا۔

Published: undefined

سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق آئی ٹی او، لودھی روڈ اور مندر مارگ سمیت قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی بالترتیب 420,367اور 401 کے اے کیو آئی کے ساتھ ’بہت خراب‘ زمرہ میں درج کی گئی جبکہ آنند وہار اور جہانگیر پوری میں اے کیو آئی بالترتیب 449 اور 459 پر درج کی گئی جو سنگین زمرہ میں آتا ہے۔

Published: undefined

دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں ایئر کوالٹی کئی زمروں میں درج کی گئی۔ فرید آباد میں اے کیو آئی 303، غازی آباد میں 376، گروگرام میں 410 اور نوئیڈا سیکٹر ایک میں 372 پر درج کی گئی۔ اس دوران قومی دارالحکومت میں پیر سے تمام اسکول پھر سے کھولے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined