سری نگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو دفعہ 370 کا سہارا لینا پڑا رہا ہے، جب وہ ناکام ہو جاتے ہیں تو کشمیر اور 370 جیسے ایشوز کو اٹھاتے ہیں اور حقیقی ایشوز پر بات نہیں کرنا چاہتے۔
Published: undefined
محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور مرکز کے پاس کوئی حقیقی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی دکھانے کے لئے کوئی کام ہے، لہذا وہ تقاریر میں ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ان کے پاس ووٹ مانگنے کے لئے دکھانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب آپ جموں و کشمیر میں زمین خرید سکتے ہیں، ہم نے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا ہے۔ پھر وہ کہتے ہیں کہ وہ ویکسین مفت تقسیم کریں گے۔ آج، پی ایم مودی کو ووٹوں کے لئے آرٹیکل 370 کے بارے میں بات کرنا تھی۔ یہ حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
Published: undefined
پی ڈی پی رہنما نے اس قیاس پر بھی مرکزی حکومت پر حملہ کیا کہ ہندوستان کی جی ڈی پی نمو بنگلہ دیش سے کم رہے گی۔ انہوں نے کہا، "جب بات معیشت کے معاملے کی ہو تو ہم بنگلہ دیش سے بھی پیچھے ہیں۔ بیروزگاری ہو یا کوئی اور مسئلہ، یہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ جب وہ ہر جگہ ناکام ہوجاتے ہیں تو وہ کشمیر اور آرٹیکل 370 کو یاد کرتے ہیں۔
Published: undefined
محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے اس وقت تک کسی بھی انتخاب لڑنے میں دلچسپی نہیں ہے جب تک کہ وہ (مرکزی حکومت) ہمارے حقوق (370) واپس نہیں کرتے ہیں۔ میری جدوجہد اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ جموں و کشمیر میں 370 کی بحالی نہ ہو جائے۔ میری جدوجہد مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہوگی۔ محبوبہ نے کہا کہ بی جے پی نے بابری مسجد کے آس پاس ایسا ماحول پیدا کیا گویا اس کا وجود ہی نہیں تھا۔
Published: undefined
محبوبہ مفتی نے کہا کہ چین نے لداخ میں 1000 مربع کلومیٹر سے زیادہ اراضی پر قبضہ کیا۔ چین نے 370 کی منسوخی اور بھارت کی طرف سے کی جانے والی تبدیلیوں پر کھل کر اعتراض کیا ہے۔ وہ کبھی بھی اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر اتنا مشہور کبھی نہیں تھا جیسا کہ اب ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے سے قبل محبوبہ مفتی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا۔ محبوبہ مفتی کو 434 دن بعد نظر بندی سے رہا کیا گیا ہے۔ اس کے بعد محبوبہ مفتی نے 370 کی بحالی کے لئے مہم کا آغاز کیا ہے اور اس مہم میں جموں وکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ آ گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز