سری نگر: اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے دونوں خطوں میں سال 2018 سے کوئی تعمیراتی ترقی نہیں ہوئی صرف ہوائی گھوڑے دوڑائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی سنجیدگی سے عوامی مسائل کو اجاگر کر رہی ہے کیونکہ ایک سیاسی جماعت ہونے کے ناطے یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کا بجٹ پیش کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بجٹ میں تیس چالیس فیصد اضافے کی امید کرتے ہیں تاکہ ترقی کے جو خواب ہمیں دکھائے جا رہے ہیں پورے ہو سکیں۔
Published: undefined
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرز پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'جموں وکشمیر کے دونوں خطوں میں سال 2018 میں ترقی کا کوئی کام نہیں ہوا ہے صرف ہوائی گھوڑے دوڑائے گئے ہیں اب عوامی سرکار آئے گی اور دونوں خطوں میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے'۔
Published: undefined
موصوف نے دعویٰ کیا کہ اپنی پارٹی سنیجدگی سے لوگوں کے مسائل کو اجاگر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اپنی پارٹی سنیجدگی سے لوگوں کے مسائل کو اجاگر کر رہی ہے ہم نے راشن کا مسئلہ بھی اجاگر کیا تھا اب کچھ لوگ اس کو سیاست قرار دیتے ہیں ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت ہونے کے ناطے اپنی پارٹی عوامی مسائل کو اجاگر کرتی رہے گی تاکہ لوگوں کو کچھ نہ کچھ راحت پہنچائی جا سکے۔
Published: undefined
پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کا بجٹ پیش کیے جانے کے بارے میں موصوف صدر نے کہا کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے بجٹ میں تیس چالیس فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ ترقی کا جو خواب ہمیں دکھایا گیا وہ پورا ہو سکے'۔ مظفر حسین بیگ کے پیپلز کانفرنس میں جوائن کرنے کے بارے میں الطاف بخاری نے کہا کہ 'اپنی پارٹی ایک کریڈٹ لینا چاہتی ہے جب یہاں سیاسی سرگرمیاں تھم گئی تھیں تو ہم سامنے آئے اور لوگوں کو ایک امید دی۔ جتنی سیاسی جماعتیں آئیں گی اتنا سیاست کے لئے اچھا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کے لئے حسب استطاعت لڑتے رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined