اجین/بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر موہن یادو گوشت، بلڈوزر اور اس طرح کے دوسرے معاملوں میں سخت تیور کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کے لاء اینڈ آرڈر کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جہاں تک گوشت اور مچھلی کی کھلے عام فروخت پر پابندی کا تعلق ہے، اس کے لیے الگ بازار قائم کئے جائیں گے۔
Published: undefined
اجین میں تمام محکموں کی ڈویژنل جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ یادو نے کہا کہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر اور معیار کے ساتھ مکمل کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ تمام کاموں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، تاکہ عوامی مفاد اور عوام کے لیے بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی مفاد سب سے اہم ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے تمام کلکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ مستقبل کے پروجیکٹوں کے پیش نظر سرکاری اراضی کو محفوظ کریں۔ اجین سمیت بڑے شہروں کا زونل منصوبہ بنانے کی طرف پہل کریں۔ وکاس بھارت سنکلپ یاترا کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اس یاترا کے ذریعے عام لوگوں کو عوامی بہبود کی اسکیموں کا فائدہ بہتر طریقے سے ملنا چاہیے۔ وکاس بھارت سنکلپ یاترا میں روزانہ 25 ہزار کی آبادی کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس میں شہری اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو حکومت کی طرف سے بنائی گئی اسکیم کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ کھلے میں گوشت اور مچھلی فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی جاری رکھی جائے۔ اس کے ساتھ گوشت اور مچھلی بیچنے والوں کے لیے جگہ جگہ منڈیاں تیار کی جائیں، تاکہ سڑکوں پر گوشت اور مچھلی بیچنے کی صورت حال پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر فرقہ وارانہ کشیدگی کی صورتحال ہے تو اس کے عوامل کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔ تمام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اپنے متعلقہ تھانوں کے علاقوں میں زونز کو مضبوط کریں۔ اس میں عوامی نمائندوں کو بھی شامل کریں۔
Published: undefined
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقررہ ڈیسی بل سے زیادہ اونچی آواز میں لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اچھے کام کرنے والے سماج کے ریٹائرڈ لوگوں کی خدمات لی جائیں گی۔ ایسے لوگوں کو سماج دوست اسکیموں کے نفاذ میں استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملاوٹ شدہ دودھ اور پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف پہلے جیسی کارروائی کی جائے۔ یہ بھی کہا کہ صحیح کام کرنے والوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined