منگلور: کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے منگلور میں پولیس فائرنگ کے دو ہلاک شدگان کو 10-10 لاکھ روپے کے معاوضہ دینے کے اپنے حکم کو پلٹ دیا۔
Published: undefined
یدی یورپا نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر کو منگلور میں ہونے والے تشدد میں پولیس کی گولی لگنے سے دو ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو معاوضہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ دونوں مہلوکین مجرمانہ الزامات کا سامنا کر ر ہے تھے اور ایسے لوگوں کو معاوضہ دیئے جانے کی کوئی روایت نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’معاوضہ کی ادائیگی کا فیصلہ ریاستی حکومت کی طرف سے سی آئی ڈی اور مجسٹریٹ تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد ہی لیا جائے گا‘‘۔ پولیس کی فائرنگ کے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ کی ادائیگی کے اپنے وعدے پر واپس جانے کے اپنے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’وہ لوگ جو مجرمانہ الزام کا سامنا کر رہے ہوں، انہیں معاوضہ دینے کا التزام نہیں ہے‘‘۔اس سے پہلے یدی یورپا نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ ملاقات کر کے شہر کے موجودہ حالات کی معلومات حاصل کی۔ میٹنگ میں ریاست کے وزیر داخلہ بسوراج بومئی بھی موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز