شرد پوار نے واضح کیا کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اتحاد نہیں ملتا ہے تو وہ اس کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کی پالیسیاں درست نہیں ہیں۔ ایسے میں اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائر خبر کے مطابق انہوں نے یہ بات صحافی پرشانت کدم کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ شرد پوار نے کہا کہ ذاتی تعلقات اور سیاسی فیصلوں میں فرق ہوتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ شرد پوار یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ لوگ اب ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے کئی مواقع پر انہوں نے کہا تھا کہ اب ملک میں 'مودی لہر' نہیں ہے۔ شرد پوار نے مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر میں، شرد پوار نے کانگریس اور ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا (یو بی ٹی) کے ساتھ الیکشن لڑا۔ یہ تینوں پارٹیاں قومی سطح پر انڈیا الائنس کا حصہ ہیں۔ مہاراشٹر کی تمام 48 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہو چکی ہے اور رہنما 4 جون کا انتظار کر رہے ہیں جب نتائج آئیں گے۔
Published: undefined
شرد پوار نے مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ عوام ریاست میں این ڈی اے کو سبق سکھائیں گے۔ این ڈی اے میں بی جے پی، شیوسینا اور این سی پی شامل ہیں۔ شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ وہ اس وقت مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ہیں۔
Published: undefined
مانا جا رہا ہے کہ اس بار لوک سبھا انتخابات دونوں کے درمیان وقار کی جنگ ہے۔ سب سے زیادہ بحث بارامتی لوک سبھا سیٹ کو لے کر ہو رہی ہے۔ اجیت پوار کی بیوی سنیترا پوار نے اس سیٹ سے الیکشن لڑا ہے جبکہ شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے یہاں سے ایم پی ہیں اور وہ بھی میدان میں ہیں۔ اس سیٹ پر نند اور بھابھی کے درمیان لڑائی نے مہاراشٹر میں سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined