قومی خبریں

ٹیچر کی بیوی سے کوئی رشتہ نہیں تھا، بچوں کو مارنا میری غلطی تھی: امیٹھی واقعہ کے ملزم چندن کا بیان

ملزم چندن ورما پہلی بار میڈیا کے کیمروں کے سامنے آیااور اس نے کہا کہ اس کا ٹیچر کی بیوی  سےکوئی محبت کا رشتہ نہیں تھا، حالانکہ بچوں کو مارنا اس کی غلطی تھی اور اسے اس کاافسوس ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امیٹھی قتل کیس کے ملزم چندن ورما اب پولیس کی حراست میں ہیں۔ اس معاملے میں نت نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ ملزم چندن ورما پہلی بار میڈیا کے کیمروں کے سامنے آیا اور اس نے کہا کہ  اس کا ٹیچر کی بیوی سے  کوئی محبت کا رشتہ نہیں تھا، حالانکہ بچوں کو مارنا اس کی غلطی تھی جس کا  اسے افسوس ہے۔ بچوں کو قتل کرنے کے حوالے سے ملزم کا کہنا تھا کہ غلطی ہوگئی۔ درحقیقت ملزم چندن ورما کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم کے ٹیچر  کی بیوی کے ساتھ محبت کے تعلقات تھے۔

Published: undefined

ملزم چندن نے امیٹھی میں ایک ٹیچر، اس کی بیوی اور دو نابالغ بچوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو جمعہ کی رات نوئیڈا کے ایک ٹول پلازہ کے قریب سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ دہلی فرار ہو رہا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر 5 ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ملزم کے تعلق سے کہا گیا تھا کہ اس کا مقتول  کی بیوی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ دونوں کے تعلقات میں گزشتہ کچھ دنوں سے تلخی آ رہی تھی۔

Published: undefined

ورما کو ہفتہ کی اولین ساعتوں میں اس وقت ٹانگ میں گولی لگی جب پولیس اس کے کہنے پر قتل میں استعمال کی گئی پستول برآمد کرنے گئی تھی۔ اس دوران ملزم پولیس اہلکار کی پستول چھین کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے اسے ٹانگ میں گولی مار دی۔

Published: undefined

ٹیچر سنیل کمار (35)، ان کی بیوی پونم (32)، بیٹی درشٹی (6) اور ایک سالہ بیٹی سنی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا یہ لوگ امیٹھی کے شیو رتن گنج تھانہ علاقے کے احوروا بھوانی چوراہے پر کرائے کے مکان میں رہتے تھے ۔ کہا جا رہا ہے کہ جمعرات کی شام کو. پورے خاندان کو قتل کرنے کے بعد ملزم چندن نے خود کو گولی مارنے کی کوشش کی تھی۔ ملزم واردات کے وقت اتنا غصے میں تھا کہ جو بھی سامنے آتا اسے گولی مار دیتا۔

Published: undefined

گرفتاری سے قبل ملزم چندن ورما کے واٹس ایپ اسٹیٹس نے سب کو حیران کردیا تھا۔ چندن نے اسٹیٹس میں لکھا تھا کہ 'پانچ لوگ مرنے والے ہیں، میں آپ کو جلد دکھاؤں گا۔' معلومات کے مطابق جرم کرنے کے بعد چندن ورما خود کو گولی مارنا چاہتا تھا۔ غالباً اسی لیے اس نے اپنے سٹیٹس پر 5 لوگوں کو مارنے کا لکھا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined