قومی خبریں

کشمیریوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرنے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کی کھال ادھیڑنے کا مطالبہ کرنے والے بی جے پی رہنما کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، لیکن کشمیری طلبا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر دیا جاتا ہے

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے طلبا کو جیتنے والی ٹیم کے لئے تالیاں بجانے کے الزام میں گرفتار کیا جا رہا ہے، لیکن کشمیریوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرنے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

بتادیں کہ بی جے پی لیڈر وکرم سنگھ رندھاوا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہیں ’ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان (کشمیری طلباء) کی ڈگریاں اور ان کی شہریت کو منسوخ کیا جانا چاہئے اور ان کی کھال ادھیڑ دی جانی چاہئے‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے اس متنازع بیان کے رد عمل میں پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کی کھال ادھیڑنے کا مطالبہ کرنے والے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، لیکن جموں وکشمیر کے طلبا کے خلاف جیتنے والی ٹیم کے لئے تالیاں بجانے پر بغاوت کا مقدمہ عائد کر دیا جاتا ہے، بھارت یقیناً جمہوریتوں کی ماں ہے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined