پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کو لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے حزب اختلاف کے لیڈران پر پر حملے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس جاری رہتا ہے اور وہ باہر گھومتے رہتے ہیں۔ مرکزی حکومت پر سیاسی حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی طرف سے کوئی کام نہیں کیا جا رہا ہے، صرف پروپیگنڈہ کا کام ہو رہا ہے۔
Published: undefined
پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بی جے پی کا نام لیے بغیر کہا کہ اتنی پارٹیاں متحد ہو رہی ہیں، اس لیے اب انہیں پریشانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے۔ انہوں نے پٹنہ سے شروع ہونے والے اپوزیشن اتحاد پر کہا کہ اب اس کی تیسری میٹنگ ہونے والی ہے، جس میں مل کر فیصلہ کیا جائے گا کہ آگے کیا ہونا ہے، اس ملک کی ترقی کے لیے کس طرح کام کرنا چاہیے۔
Published: undefined
ممبئی میٹنگ میں کون کہاں سے لڑے گا، سب طے ہوگا۔ اب وہ پریشان ہو رہے ہیں تو اس میں ہم کیا کر سکتے ہیں! انہوں نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بہار سے بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ملک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
بہار کو خصوصی زمرہ کا درجہ دینے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر اسے دیا جاتا تو مزید ترقی ہوتی۔ انہوں نے واضح لہجے میں کہا کہ 2020 میں ایجنٹ کو میدان میں اتار کر ہمیں ہرایا تھا اور آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ پارٹی تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار الیکشن میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز