قومی خبریں

لالو۔ رابڑی کی دہی چوڑا دعوت میں نتیش ہوئے شامل

تہوار خوشی سے منائے جاتے ہیں اور اگر سب مل کر منائیں تو یہ معاشرے اور ملک کو مل جل کر رہنا سکھاتا ہے اور اس سے ملک اور معاشرہ مضبوط ہوتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویربشکریہ آئی اے این ایس

 

لالو: رابڑی کی دہی چوڑا دعوت میں نتیش اور ان کے کابینی رفقا سمیت آر جے ڈی اور مختلف پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔ کل 10، سرکلر روڈ (رابڑی دیوی کی رہائش گاہ) میں منعقدہ دہی چوڑا دعوت کے موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنی رہائش گاہ سے سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ تک پیدل گئے اور دہی چوڑا دعوت میں شرکت کی۔ جہاں آر جے ڈی کے قومی صدر مسٹر لالو پرساد ، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، نائب وزیر اعلیٰ مسٹر تیجسوی پرساد یادو اور ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مسٹر تیج پڑتاپ یادو نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا اور ان کی ضیافت کی ۔

Published: undefined

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دہی، تل کٹ، کوہڑا سالن، گوبھی، آلو اور مٹر کے سالن پر مشتمل ایک مزیدارکھانوں سے لطف اندوز ہوئے ۔ اس موقع پر بہار اسمبلی کے اسپیکرمسٹر اودھ بہاری چودھری، جے ڈی یو کے سابق قومی صدر مسٹرللن سنگھ، بہار حکومت کے وزیر مسٹر وجے چودھری، مسٹر اشوک چودھری، مسٹر سنجے جھا، امیش سنگھ کشواہا، اکھلیش سنگھ، مدن موہن جھا، شکیل احمد خان، رام نریش پانڈے، اجے سنگھ، کے ڈی یادو، دھیریندر جھا، اجے کمار، علی اشرف فاطمی سمیت عظیم اتحاد پارٹیوں کے قائدین کے ساتھ آر جے ڈی قائدین اور کارکنان نے بھی دعوت میں شرکت کی۔

Published: undefined

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے ہم وطنوں اور بہار کے لوگوں کو مکر سنکرانتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال جب لالو جی پٹنہ میں ہوتے ہیں تو وہ خود اپنی نگرانی میں سب کے لیے دہی چوڑا کی دعوت کا اہتمام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشیاں سب کے ساتھ بانٹنی چاہئیں اور اس سے معاشرے میں ایک بہتر پیغام بھی جاتا ہے۔ تہوار خوشی سے منائے جاتے ہیں اور اگر سب مل کر منائیں تو یہ معاشرے اور ملک کو مل جل کر رہنا سکھاتا ہے اور اس سے ملک اور معاشرہ مضبوط ہوتا ہے۔

Published: undefined

ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ آج کی دعوت میں ایک ایک شخص نے دہی چوڑے کے ساتھ تلکٹ، بھورا، کوہڑا، بند گوبھی، آلو اور مٹر کی سبزی چکھی۔ اس موقع پر مسٹر لالو پرساد ، مسز رابڑی دیوی ، مسٹرتیجسوی اورمسٹر تیج پڑتاپ یادو نے سب کو مبارکباد دی۔اس موقع پر عام لوگوں کے ساتھ ریاست بھر کے لیڈروں اور کارکنوں نے مزیدار کھانے کا لطف اٹھایا۔

Published: undefined

اس موقع پر بنیادی طور پر قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر رام چندر پوروے، آر جے ڈی سے مسٹر شیوانند تیواری، مسٹر ادے نارائن چودھری، مسٹر شیام رجک، جئے پرکاش نارائن یادو، مسٹر بھولا یادو، مسز کانتی سنگھ، دیویندر پرساد یادو، فیاض احمد، اشفاق کریم، ڈاکٹر محمد شمیم، اسرائیل منصوری، پروفیسر چندر شیکھر، ڈاکٹر سریندر پرساد یادو، کمار سروجیت، مسز انیتا دیوی، سریندر رام، ڈاکٹر رامانند یادو، اشوک سنگھ، تنویر حسن، شیو چندر رام۔ ، بھائی وریندر، رنوجے ساہو، شکتی سنگھ یادو، اعجاز احمد، چترنجن گگن، ، محمد کامران، سودے یادو، وجے پرکاش، قاری صہیب، راکیش روشن، ونود سریواستو، مکیش روشن، ڈاکٹر پریما چودھری، رشی مشرا ، ڈاکٹر انور عالم، دیناناتھ سنگھ یادو، سنجیو رائے، کے ڈی یادو، خورشید عالم صدیقی، بلی یادو، مدن شرما، بھائی ارون کمار، پرمود کمار رام، انجینئر اشوک یادو، ارون کمار یادو، غلام ربانی، پروفیسر چندردیپ یادو، بڑی تعداد میں دیگر پارٹیوں کے لیڈران اور راشٹریہ جنتا دل کے ہزاروں کارکنان شامل ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined