قومی خبریں

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پی ایم مودی اور آر ایس ایس کا اڑایا مذاق، راہل گاندھی کے پی ایم امیدوار بننے پر کوئی مضائقہ نہیں

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سوال کیا کہ تحریک آزادی میں آر ایس ایس کا کیا کردار تھا؟ آج کل جدید ہندوستان کے نئے فادر کا خوب تذکرہ ہو رہا ہے، اخبارات میں شائع بھی ہو رہا ہے۔

نتیش کمار، تصویر یو این آئی
نتیش کمار، تصویر یو این آئی 

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کے روز ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ انھیں وزیر اعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پارٹیاں ساتھ آئیں، اس کے بعد طے ہوگا کہ وزیر اعظم کا امیدوار کون بنے۔ پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کانگریس کے ایک لیڈر کے ذریعہ راہل گاندھی کے اپوزیشن کی طرف سے پی ایم امیدوار بنائے جانے والے بیان پر جب نتیش کمار سے رد عمل مانگا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’اس میں مجھے کوئی دقت نہیں۔ اس میں آخر برائی کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

نتیش کمار نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ تو انتظار ہی کر رہے ہیں کہ سبھی پارٹی زیادہ سے زیادہ لوگ ایک ساتھ آئیں اور ملک کی ترقی کے لیے سوچیں، یہ اچھا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں بھی کچھ لوگ کہتے ہیں، لیکن ہماری کوئی خواہش وزیر اعظم بننے کی نہیں ہے۔

Published: undefined

شراب بندی پر سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے ذریعہ دیئے گئے بیان کے تعلق سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ پتہ نہیں، وہ ہم سے پوچھنے آئیں گے تو ان کو بتا دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ شراب بندی سبھی کے اتفاق سے نافذ ہوئی تھی۔ مانجھی جی کو پوری جانکاری نہیں ہے، وہ آئیں گے تو تفصیلات انھیں بتا دیں گے۔

Published: undefined

نتیش کمار نے دہلی میں سارن زہریلی شراب واقعہ سے جڑے معاملے پر ہوئی گرفتاری کو لے کر کہا کہ جو کچھ ہوا ہے، سبھی پر حکومت سنجیدہ ہے۔ حکومت ایک ایک چیز کی جانچ کر رہی ہے۔ جیسے ہی واقعہ منظر عام پر آیا تھا اسی وقت افسران سے ہم نے پوچھا تھا۔ ان سے کہا تھا کہ اگر کوئی غلط کام کر رہا ہے تو اس پر نظر رکھیں۔ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگ شراب بندی کے حق میں ہیں، لیکن کچھ لوگ اِدھر اُدھر کرتے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بغیر نام لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے سوال کیا کہ تحریک آزادی میں آر ایس ایس کا کیا کردار تھا؟ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ آج کل جدید ہندوستان کے نئے فادر کا تذکرہ ہو رہا ہے، اخباروں میں بھی شائع ہو رہا ہے۔ انھوں نے ملک کے لیے آخر کیا ہی کیا ہے؟ کچھ کام کیے ہیں؟ کہاں ہندوستان آگے بڑھا ہے، کون سا کام ہوا ہے۔ صرف تشہیر ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined