جنتا دل یو سربراہ نتیش کمار نے ساتویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلیٰ بننے کا فخر حاصل کر لیا ہے۔ بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے نتیش کمار کو آج عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈّا بھی موجود رہے۔ نتیش کمار کے علاوہ کچھ دیگر لیڈروں نے بھی حلف لیا جن میں سب سے اہم نام بی جے پی کے تارکشور پرساد اور رینو دیوی کا ہے، ان دونوں کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بہار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کابینہ میں ایک بھی مسلم چہرہ شامل نہیں ہے۔ دراصل اس بار این ڈی اے کا کوئی بھی مسلم امیدوار فتحیاب نہیں ہو سکا۔
Published: undefined
بہر حال، بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل مودی نے نتیش کمار کے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بننے پر انھیں مبارکباد دی ہے۔ سشیل مودی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’نتیش کمار کو ساتویں مرتبہ وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے پر مبارکباد۔ آپ کی قیادت میں بہار مزید آگے بڑھے گا۔ نریندر مودی کا تعاون بہار کو ہمیشہ ملتا رہے گا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ نتیش کمار کی حلف برداری تقریب کا اپوزیشن مہاگٹھ بندھن نے بائیکاٹ کیا ہے۔ آج صبح ہی آر جے ڈی نے ٹوئٹ کر حلف برداری تقریب کی مخالفت کی ۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’’آر جے ڈی حلف برداری کا بائیکاٹ کرتی ہے۔ بدلاؤ کا مینڈیٹ این ڈی اے کے خلاف ہے۔ مینڈیٹ کو ’حکومتی احکام‘ سے بدل دیا گیا ہے۔ بہار کے بے روزگاروں، کسانوں، کانٹریکچوئل ملازمین، غیر مستقل اساتذہ سے پوچھیں کہ ان پر کیا گزر رہی ہے۔ این ڈی اے کے فرضی واڑے سے عوام ناراض ہیں۔ ہم عوامی نمائندہ ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز