بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن نے گزشتہ دنوں نتیش کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد نتیش کابینہ میں شامل کیے گئے رتنیش سدا نے جیتن رام مانجھی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف نتیش کمار نے جیتن رام مانجھی کو بہار کا وزیر اعلیٰ بنایا اور دوسری طرف بی جے پی ان کی چپل اتروا رہی ہے۔
Published: undefined
دراصل رتنیش سدا کا یہ بیان جیتن رام مانجھی کی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے ضمن میں سامنے آیا ہے۔ رتنیش سدا نے کہا کہ امت شاہ سے ملنے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی جب گئے تو ان کے پیروں میں چپل نہیں تھی۔ جس شخص کو چپل پہن کر اندر نہیں آنے دیا گیا، اس شخص کا بی جے پی کا احترام کیسے کرے گی؟ رتنیش نے ساتھ ہی کہا کہ دلت مخالف نتیش کمار ہیں یا بی جے پی؟ نتیش کمار نے تو اپنی سیٹ چھوڑ کر جیتن رام مانجھی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا۔ دوسری طرف امت شاہ سے ملنے جب مانجھی جی گئے تو چپل اتار کر گئے۔ مانجھی سماج کو انھوں نے بدنام کیا ہے۔
Published: undefined
رتنیش سدا کا کہنا ہے کہ جیتن رام مانجھی ذاتی مفاد کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ چراغ پاسوان، مکیش سہنی وغیرہ بھی بی جے پی کے ساتھ جا رہے ہیں، لیکن دلت سماج کے ووٹر ان کے ساتھ کبھی نہیں جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز