کیا بہار کو اب نتیش کمار پسند نہیں ہیں؟ یہ سوال اس لیے اٹھنے لگا ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر انھیں پسند کرنے والوں سے کئی گنا زیادہ ناپسند کرنے والے لوگ نظر آ رہے ہیں۔ دراصل بہار اسمبلی انتخاب کو لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے پیر کے روز پہلی 'ورچوئل ریلی' کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ ریلی پوری طرح سے فلاپ ثابت ہوئی۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس ریلی کو رئیل ٹائم میں 26 لاکھ لوگ دیکھیں گے۔ اس کے لیے تمام انتظامات بھی کیے گئے تھے، لیکن یہ دعویٰ صفر ہی ثابت ہوا۔ اتنا ہی نہیں، خبر لکھے جانے تک یو ٹیوب پر نتیش کمار کی ورچوئل ریلی کو تقریباً ایک ہزار لوگوں کے لائکس ملے ہیں، جب کہ ناپسند کرنے والوں کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ بہار کے لوگوں کو اب نتیش پسند نہیں آ رہے ہیں۔
Published: 07 Sep 2020, 4:11 PM IST
پہلے تو تکنیکی خامیوں کی وجہ سے اس ریلی کی لائیو اسٹریمنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر نہیں ہو پائی۔ نتیش کمار کی اس ورچوئل مہا ریلی کو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لائیو دکھایا جانا تھا۔ لیکن تکنیکی دقت کی وجہ سے یہ ریلی صرف ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لائیو ہو پایا۔ اس پیج پر بھی رئیل ٹائم ناظرین زیادہ سے زیادہ 4.5 ہزار ہی دیکھنے کو ملے۔
Published: 07 Sep 2020, 4:11 PM IST
نتیش کمار کی اس ورچوئل ریلی سے ٹھیک پہلے اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ سے 10 سوال پوچھ کر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تیجسوی یادو انتخاب کی آہٹ کو محسوس کرتے ہوئے ان دنوں وزیر اعلیٰ نتیش کمار حکومت کی لگاتار تنقید کر رہے ہیں۔ تیجسوی نے پیر کی صبح ایک بیان جاری کر وزیر اعلیٰ سے 10 سوال پوچھے۔
Published: 07 Sep 2020, 4:11 PM IST
تیجسوی نے پوچھا کہ گزشتہ 15 سال کی آپ کی مدت کار میں بہار میں بے روزگاری، غریبی، بھکمری اور ہجرت کیوں بڑھتی گئی، اور بہار میں بے روزگاری کی شرح 46.6 فیصد سب سے زیادہ کیوں ہے؟ بہار بے روزگاری کا اہم مرکز کیوں ہے؟
Published: 07 Sep 2020, 4:11 PM IST
تیجسوی نے نتیش کمار کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ "نتیش کمار کی گزشتہ یکم مارچ کو گاندھی میدان کی 'ایکچوئل ریلی' کا حشر پورے ملک نے دیکھا تھا۔ خیر 'ورچوئل' کے بہانے ہم انھیں ایکچوئل ایشوز سے بھاگنے نہیں دیں گے۔" انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی ریلی میں وزیر اعلیٰ ان سوالوں کا جواب ضرور دیں گے۔
Published: 07 Sep 2020, 4:11 PM IST
آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بہار کے پسماندہ رہنے کے اسباب پر بھی سوال کیا اور پوچھا کہ "نیتی آیوگ کے سارے انڈیکس پر بہار سال در سال کیوں پچھڑتا چلا گیا؟ نیتی آیوگ کی رپورٹ کے مطابق تعلیم، صحت اور یکسر ڈیولپمنٹ انڈیکس میں بہار آخری پائیدان پر کیسے پہنچا؟ اس کا قصوروار کون ہے؟" انھوں نے اپنے سوالات کی فہرست میں حکومت پر 58 گھوٹالے کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
Published: 07 Sep 2020, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Sep 2020, 4:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز