بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر نے اتوار یعنی 7 جولائی کو یہ اطلاع دی۔ وزیر اعلی دفتر سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق نالندہ ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ویشالی، بھاگلپور، سہرسہ، روہتاس، سارن، جموئی، بھوجپور اور گوپال گنج میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور لوگوں سے خراب موسم میں احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ دراصل، بہار میں گزشتہ چند ہفتوں میں بارش اور طوفانی ہوا ہے، جہاں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 40 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بہار میں جولائی کے مہینے سے شروع ہونے والی مانسون کی بارش کئی لوگوں کے لیے تباہی بن گئی ہے۔ کھیتوں میں کام کرنے والے کسان اور ضروری کام کے لیے باہر جانے والے لوگ اس کی زد میں آ رہے ہیں۔ ایک ہفتے کے اندر کئی جانیں چلی گئی ہیں اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران لوگوں کو گھروں سےنہ نکلنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اپنی فصلوں اور مویشیوں کو محفوظ جگہ پر رکھنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined