قومی خبریں

تمل ناڈو میں بہار کے لوگوں سے مار پیٹ پر نتیش کمار ناراض، ڈی جی پی اور چیف سکریٹری کو سونپی اہم ذمہ داری

مزدوری کرنے تمل ناڈو گئے بہار کے کچھ لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا ہے، اس سے ایک خوف پیدا ہو گیا ہے اور بہار کے لوگ تمل ناڈو سے واپس آنا چاہتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

 

تمل ناڈو میں بہار کے لوگوں پر ہو رہے حملے کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایکشن میں آ گئے ہیں۔ انھوں نے اس معاملے میں بہار کے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کو فوراً تمل ناڈو کے افسران سے بات کرنے اور ریاست کے لوگوں کی سیکورٹی یقینی کرانے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کر اس کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے اخبارات کے ذریعہ سے تمل ناڈو میں کام کر رہے بہار کے مزدوروں پر ہو رہے حملے کی جانکاری ملی ہے۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ میں نے بہار کے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کو تمل ناڈو حکومت کے افسران سے بات کر وہاں رہ رہے بہار کے مزدوروں کی سیکورٹی یقینی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ میڈیا میں آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ تمل ناڈو میں بہار کے لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کے واقعات ہو رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے خوف سے بہار کے لوگ کارخانوں میں کام کرنے نہیں جا رہے ہیں۔ اس میں بیشتر مزدور ہیں۔ وہ اب تمل ناڈو چھوڑ کر گاؤں واپس آنا چاہتے ہیں، لیکن ٹرینوں میں ٹکٹ نہیں ملنے سے کمرے میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ وہاں رہ رہے لوگ ویڈیوز اور تصویریں بھیج کر واقعہ کی جانکاری دے رہے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو کے تریپور میں رہ رہے لوگوں نے بتایا کہ شمالی ہند اور بہار کے مختلف اضلاع کے لوگ کافی تعداد میں یہاں کام کر رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر باہر کے لوگ یہاں آ کر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگ ناراض ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ باہری لوگوں کی وجہ سے انھیں اپنی ریاست میں کام نہیں مل رہا ہے۔ حالانکہ کچھ لوگوں نے بتایا کہ بہاریوں پر حملے کے پیچھے کچھ شرارتی عناصر کا ہاتھ ہے۔

Published: undefined

اس درمیان بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران مذکورہ بالا معاملے کو لے کر جمعرات کو بی جے پی اراکین نے خوب ہنگامہ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ حزب مخالف لیڈر وجئے کمار سنہا نے کہا کہ تمل ناڈو کے اندر جس طرح بہاری لوگوں کے ساتھ بربریت والا رویہ اختیار کیا گیا ہے وہ افسوسناک ہے۔ لیکن اس کے باوجود بہار کے وزیر اعلیٰ اس پر خاموشی سادھے ہوئے ہیں۔ حالانکہ نتیش کمار اس معاملے میں افسران کو ہدایت جاری کر چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ