تیجسوی یادو نے بہار میں بڑھتے جرائم کے حوالے سے بہار کی نتیش کمار حکومت پر ایک با پھر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے پورنیہ کے جویلری شو روم میں ہوئی ڈکیتی کے واقعے پر حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کہ نتیش حکومت اور ان کی بدعنوان پولیس لٹیروں، مجرموں، شراب مافیا اور غنڈوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے نیز بے قصوروں کو قتل کرتی ہے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ سرکاری ڈاکوؤں نے 20 منٹ میں پورنیا میں جیولری شو روم سے 20 کروڑ روپے لوٹ لیے۔ سیتامڑھی کے پوپری میں پولیس کی وردی میں پولیس کے غنڈوں نے بغیر کسی وجہ کے فرقان شیخ کو اتنا مارا کہ اس کی پیٹ کی آنت باہر آگئی۔ نتیش حکومت اور ان کی بدعنوان پولیس لٹیروں، مجرموں، شراب مافیا اور غنڈوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور معصوم لوگوں کو مارتی ہے۔
Published: undefined
دراصل 26 جولائی کو پورنیہ کے تنِشک شوروم میں دن دہاڑے کروڑوں کی ڈکیتی ہوئی تھی۔ چار مسلح ڈاکوؤں نے اس واردات کو انجام دیا۔ اس واقعے میں سب سے زیادہ ہیرے لوٹے گئے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ یہ واقعہ پوری ریاست میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کو پکڑنے پر تین لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ڈکیتی کا یہ واقعہ تنشک شوروم میں اس وقت پیش آیا جب پورنیہ کے لائن بازار میں واقع تنشک میں 10 دنوں سے ہیروں کی نمائش جاری تھی۔ معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ پولیس کے ہاتھ ابھی تک خالی ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بہار میں ان دنوں جرائم عروج پر ہیں۔ کم و بیش ہر ضلع میں ڈکیتی، قتل اور زیادتی جیسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن مسلسل حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اپوزیشن نے بڑھتے ہوئے جرائم کو بڑا سیاسی مسئلہ بنا دیا ہے۔ مانسون اجلاس کے دوران بھی جرائم کے حوالے سے اسمبلی کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سوشل میڈیا کے ذریعے اس حوالے سے مسلسل حکومت کو گھیر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined