پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کورونا بحران کے مد نظر ریاست کے لوگوں سے شادی بیاہ جیسے سماجی پروگراموں کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نتیش کمار نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ”کورونا کے اس بحرانی دور میں ریاست کے باشندوں سے درخواست ہے کہ شادی ۔ بیاہ جیسے خوشی کے سماجی پروگرام، جن میں کئی جگہوں کے افراد شامل ہوتے ہیں، کو اگر کچھ دنوں کے لئے ملتوی کر دیں تو کرونا انفیکشن کی چین کو توڑنے میں مدد ملے گی۔ یہ آپ کے کنبہ اور سماج کے مفاد میں ہوگا۔
Published: undefined
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وبا سے لوگوں کی حفاظت کے لئے ریاستی حکومت مستعدی کے ساتھ ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔ کورونا انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے مفاد عامہ میں آج سے 15 مئی تک لاک ڈاﺅن لگانے جیسا مشکل فیصلہ بھی لینا پڑا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ”گائیڈ لائنس پر عمل کر کے کورونا سے آزادی کی کوشش میں تعاون کریں۔“
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز