قومی خبریں

نتیش کمار نے کے سی  تیاگی کو سیاسی مشیر کی ذمہ داری دی

نئی ٹیم میں جے ڈی یو کے سینئر لیڈر وششٹھ نارائن سنگھ کوقومی نائب صدر اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر کےسی تیاگی کو سیاسی مشیر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بہار میں حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد مسٹر نتیش کمار نےاس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنی نئی ٹیم کا اعلان کیا۔نتیش کمار کی نئی ٹیم میں جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی وششٹھ نارائن سنگھ کوقومی نائب صدر اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر کےسی تیاگی کو سیاسی مشیر کے ساتھ ترجمان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہیں لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر آلوک کمار سمن کو خزانچی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

Published: undefined

جے ڈی یو کی نئی ٹیم میں کل 11 جنرل سکریٹری اور چھ سکریٹری ہیں۔ وزیرا علی  نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن رام ناتھ ٹھاکر، سابق رکن پارلیمنٹ منگنی لال منڈل، بہار حکومت میں وزیر سنجے کمار جھا، سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی، ایم ایل سی آفاق احمد خان، سابق مرکزی وزیر بھگوان سنگھ کشواہا، سابق مرکزی وزیر رام سیوک سنگھ ، سابق راجیہ سبھا ایم پی کہکشاں پروین، ایم ایل سی کپل ہریش چندر پاٹل، راج سنگھ مان اور سابق ایم ایل اے سنیل کمار عرف انجینئر سنیل کو جنرل سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی سابق ایم ایل اے راجیو رنجن کو ترجمان بنایا گیا ہے، جب کہ سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری سابق ایم ایل اے ودیا ساگر نشاد، راجیو رنجن پرساد، انوپ پٹیل، دیانند رائے، سنجے کمار اور محمد نثار کو دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined