قومی خبریں

نیتی آیوگ نے سلفر کم کرنے والے سامان پر روک لگانے کا دیا مشورہ تو کانگریس ہوئی ناراض

نیتی آیوگ نے کوئلہ پر مبنی بجلی پلانٹ میں سلفر کم کرنے والے سامان پر روک کا مشورہ دیا ہے، نیتی آیوگ کے مطابق کوئلہ پر مبنی بجلی پلانٹ سے نکلنے والے سلفر ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوا کو متاثر کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس

 

نیتی آیوگ کے ایک فیصلے نے کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کو حیران کر دیا ہے۔ جئے رام رمیش نے کوئلہ پر مبنی بجلی پلانٹ میں سلفر ڈائی آکسائیڈ کم کرنے والے سامان لگانے پر روک لگانے سے متعلق نیتی آیوگ کے مشورہ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بجلی پلانٹس سے نکلنے والے سلفر سے فضائی آلودگی میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔ ایسے میں یہ بات کہنا مضحکہ خیز ہے کہ اس طرح کے اخراج سے ہندوستان میں عوامی صحت کو کوئی نقصان نہیں ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیتی آیوگ نے کوئلہ پر مبنی بجلی پلانٹس میں سلفر کم کرنے والے سامان لگانے پر روک لگانے کا مشورہ دیا ہے۔ نیتی آیوگ کے مطابق کوئلہ پر مبنی بجلی پلانٹس سے نکلنے والے سلفر ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوا کے معیار کو متاثر نہیں کرتا۔ اس لیے ان پلانٹس میں سلفر کم کرنے والے سامان لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس قدم سے بجلی پروڈکشن کی لاگت کو قابو میں کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ اس پر نیتی آیوگ کی طرف سے کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

سابق مرکزی وزیر برائے ماحولیات جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا ہے کہ ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ سلفر ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والا ملک ہے اور بجلی پلانٹس سے ہونے والا یہ اخراج فضائی آلودگی میں اہم تعاون دیتا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ ’’پہلے یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ بجلی پلانٹس میں فلورائیڈ گیس ڈسلفرائزر لگانا لازمی ہوگا۔ سب سے پہلے 2017 کی مدت کار طے کی گئی تھی۔ بعد میں اسے بڑھا کر 2026 کر دیا گیا۔ اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نیتی آیوگ اس مدت کار کو پوری طرح ختم کرنا چاہتا ہے۔‘‘

Published: undefined

جئے رام رمیش نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یہ دلیل دینا کہ ہندوستان میں عوامی صحت کے لیے سلفر ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کو فکر کا موضوع نہیں ہے، مضحکہ خیز ہے۔ خاص طور سے ایسے وقت میں جب آلودگی کے نتائج ہندوستان کے شہروں میں واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined