لکھنؤ: کل ہند کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی نے الہ آباد کے بسوار گاؤں میں ہوئی پولیس کی زیادتیوں کے حوالہ سے ٹوئٹ کر کے متاثرہ ملاح طبقہ کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جن لوگوں کی کشتی ٹوٹی ہے کانگریس انہیں مشترکہ طور پر 10 لاکھ کی مالی امداد دی جائے گی اور نشاد طبقہ کے حقوق کے لیے ندی ادھیکار یاترا نکالی جائے گی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ حال ہی میں پرینکا گاندھی نے بسوار گاؤں کا دورہ کیا تھا اور نشاد طبقہ کے لوگوں کی روداد غم سنی تھی۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے متعدد مقامات پر نشاد طبقہ کے لوگوں سے ملاقات بھی کی تھی اور متاثرہ خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وہ ان کے درمیان زمین پر بیٹھ گئی تھیں۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا کہ جن نشاد کنبوں کی کشتی توڑی گئی ہے ان سبھی کو کانگریس پارٹی مشترکہ طور پر 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈر اور کارکنان نشاد طبقہ کے حقوق کے لیے ندی ادھیکار یاترا نکالیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز