قومی خبریں

بجٹ آج پیش ہوگا، وزیر خزانہ سے بجٹ میں عوام کو کیا ہیں توقعات

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج اپنا  ساتواں اور  تیسری مودی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔عوام کو بجٹ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج صبح 11 بجے مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 22 جولائی سے شروع ہوچکا ہے اور یہ  12 اگست تک جاری رہے گا۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اور وزیر خزانہ سیتا رمن کا لگاتار ساتواں بجٹ ہوگا۔

Published: undefined

بجٹ کی پیشکش دوردرشن، سنسد ٹی وی اور مختلف سرکاری یوٹیوب چینلز پر لائیو دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نرملا سیتارامن سابق وزیر اعظم مرار جی ڈیسائی کا ریکارڈ توڑ دیں گی۔ تاہم سب سے زیادہ بار بجٹ پیش کرنے کا ریکارڈ اب بھی ڈیسائی کے پاس ہے۔

Published: undefined

انہیں 2019 میں ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔ اس سال وزیر اعظم نریندر مودی نے لگاتار دوسری بار مرکز میں حکومت بنائی تھی ۔ تب سے، سیتا رمن نے لگاتار چھ بجٹ پیش کیے ہیں، جن میں اس سال فروری میں ایک عبوری بجٹ بھی شامل ہے۔

Published: undefined

اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اس ہفتے پیش کیے جانے والے عام بجٹ میں سماجی تحفظ سے متعلق اسکیموں جیسے نئے پنشن سسٹم اور آیوشمان بھارت کے حوالے سے کچھ اعلانات ہوسکتے ہیں۔ تاہم انکم ٹیکس کے معاملے میں ریلیف کی امید کم ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معیشت کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے پر زور دینے، دیہی اور زرعی مختص میں اضافے اور مائیکرو اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے منشور کو جاری کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کو آیوشمان یوجنا کے دائرے میں لایا جائے گا تاکہ 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پارٹی کی توجہ سرمایہ کاری کے ذریعے لوگوں کے وقار اور بہتر زندگی اور روزگار کو یقینی بنانے پر ہے۔

Published: undefined

اسی وقت، موڈیز اینالیٹکس نے کہا کہ منگل کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے مالی سال 2024-25 کے مکمل بجٹ میں سرمائے کے اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ جون میں لوک سبھا میں اپنی مطلق اکثریت کھونے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نئی مخلوط حکومت میں عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ عبوری بجٹ میں ٹیکس کی شرح برقرار رکھی گئی ہے لیکن منصوبہ بند حکومتی اخراجات میں اضافے کے ساتھ خسارے کو بڑھنے سے روکنے کے لیے براہ راست یا بالواسطہ ٹیکس کے ذریعے زیادہ ٹیکس لگانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ہندوستان کی اقتصادی پالیسی میں کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ انتخابات کے بعد کا یہ بجٹ پہلے طے شدہ اہداف کو تقویت دے گا۔ اس سے قبل عبوری بجٹ میں انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے، مینوفیکچرنگ سیکٹر کو سپورٹ اور مالیاتی احتیاط پر زور دیا گیا تھا۔ اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے  عوام کو بجٹ سے زیادہ امیدیں نہیں رکھنی چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined