قومی خبریں

نربھایا معاملہ: آخری مجرم کی رحم کی درخواست بھی مسترد، پھانسی پر حتمی فیصلہ عنقریب

صدر رام ناتھ کووند نے آج نربھیا آبروریزی اور قتل معاملے کے چار مجرموں میں سے ایک پون گپتا کی رحم کی درخواست کو خارج کر دیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے آج نربھیا آبروریزی اور قتل معاملے کے چار مجرموں میں سے ایک پون گپتا کی رحم کی درخواست کو خارج کر دیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ صدر نے پون گپتا کی رحم کی درخواست مسترد کردی ہے۔ دیگر تینوں ملزمان کی رحم کی درخواست صدر مملکت نے پہلے ہی مسترد کر دی ہے، اس سے ان چاروں کو پھانسی دینے کی راہ ہموار ہوگی۔

Published: undefined

چاروں مجرموں کو منگل کی صبح پھانسی پر لٹکایا جانا تھا، لیکن پون گپتا نے پیر کو صدر جمہوریہ کے پاس رحم کی اپیل دائر کر دی تھی جس کے سبب ان کی سزائے موت پر عمل درآمد پر روک لگ گئی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ان کی اصلاح شدہ درخواست مسترد کردی تھی۔

Published: undefined

سال 2012 میں آبروریزی اور قتل معاملے میں 6 افراد کو سزا سنائی گئی تھی۔ پون گپتا کے ساتھ مکیش، ونے اور اکشے کو پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ اس معاملے کے ایک اور ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خودکشی کرلی تھی جبکہ چھٹا ملزم ایک کمسن تھا جسے تین سال تک اصلاحی گھر میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ مجرموں نے اجتماعی عصمت دری کے بعد ’نربھیا‘ کے بعد اسے 16 دسمبر 2012 کو بے دردی سے پٹائی۔ نربھیا کا اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔

Published: undefined

گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران، عدالت میں اس معاملے کی سماعت کے دوران بہت سارے اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے اور مجرموں کے وکیل نے قانونی شقوں اور داؤ پیچ کی بنیاد پر معاملے کو لٹکائے رکھنے کی پوری کوشش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined