قومی خبریں

کیرالہ میں نپاہ وائرس کا حملہ، کورونا کے دور کی یاد تازہ، متاثرہ علاقوں میں پابندیاں عائد

دکانیں شام 7 بجے تک بند کر دینے، سنیما ہال، اسکول، کالج، مدارس، آنگن باڑی اور ٹیوشن سنٹر بھی نہیں کھولنے کی کیرالہ حکومت کی سخت ہدایت۔ 175 افراد آئسولیشن میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ترواننت پورم: کیرالہ میں نپاہ وائرس کے باعث 24 سالہ شخص کی موت کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے۔ کورونا کے دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے، کیرالہ حکومت نے ملپورم ضلع میں متعدد کنٹینمنٹ زون قائم کر دیئے ہیں اور یہاں پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ ملپورم ضلع کی دو پنچایتوں کے پانچ وارڈوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کو بڑے اجتماع سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

'نپاہ' وائرس کے تیزی سے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے ضلع افسران نے کنٹینمنٹ زون میں دکانیں شام 7 بجے تک بند کرنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی اس کے تحت آنے والے سنیما ہال، اسکول، کالج، مدارس، آنگن باڑی اور ٹیوشن سنٹر بھی بند رہیں گے۔ شادیوں میں مہمانوں کی تعداد محدود رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ علاقے میں لوگوں کو لازمی طور پر ماسک پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 175 افراد کو فوت ہونے والے شخص کے رابطے میں آنے کی وجہ سے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

غورطلب رہے کہ پنے وائرولوجی انسٹی ٹیوٹ نے کیرالہ کے ملپورم ضلع کے ایک شخص کے نمونے میں نپاہ وائرس مثبت ہونے کی تصدیق کی تھی۔ ریاست کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ مرنے والے شخص میں نپاہ وائرس کے انفکشن کی تصدیق ہوئی ہے اس لئے سیدھے رابطے میں آئے 151 لوگوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ 3 اور لوگوں میں وائرس کی علامت دکھائی دی ہے۔

Published: undefined

نپاہ وائرس کا شکار ہوا شخص بنگلورو میں رہتا تھا جبکہ وہ ونڈور کے نادووتھ کے پاس چیمبرم کا رہنے والا تھا۔ اتوار کو اس کی موت ہوگئی اور اس کے نمونے نپاہ وائس کی جانچ کے لیے پنے وائرولوجی بھیجے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے لڑکے کو انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل کے ذریعہ آسٹریلیا سے منگائی گئی مونوکلونل اینٹی باڈی کا انجکشن لگایا تھا لیکن اینٹی باڈی کے انجکشن کی مدت کار ختم ہوچکی تھی۔ حالانکہ میڈیکل بورڈ نے لائف سیور طریقہ کی شکل میں انتظامیہ کو اس کی اجازت دے دی، لیکن وہ شخص کو بچا نہیں سکے۔

Published: undefined

اس سے پہلے 21 جولائی کو نپاہ وائرس سے کیرالہ کے ملپورم ضلع میں ہی 14 سال کے ایک لڑکے کی موت ہوگئی تھی جبکہ 2018 میں اس وائرس کی زد میں آکر 18 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined