قومی خبریں

نویں فیل طالب علم نے یوٹیوب کی مدد سے سیکھا نقلی نوٹ بنانا، پولیس نے کیا گرفتار

ممبئی پولیس نے ایک شخص کو نقلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار شدہ لڑکا زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہے اور اس نے نوٹ بنانے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا ہے

<div class="paragraphs"><p>نقلی نوٹ / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نقلی نوٹ / تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی: ممبئی پولیس کو اس وقت ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب اس نے ایک شخص کو نقلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار شدہ لڑکا زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہے اور اس نے نوٹ بنانے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا ہے۔ ملزم اب تک کافی نقلی نوٹ تیار کر چکا ہے اور اس نے ایک لاکھ روپے بازار میں چلائے بھی ہیں۔

Published: undefined

نوی ممبئی گونہے برانچ کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر اجے لانڈگے نے بتایا کہ ملزم نویں فیل ہے اور اس نے یوٹیوب دیکھ کر نقلی نوٹ بنانے کا طریقہ سیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبصہ سے دو لاکھ روپے سے زیادہ کے نقلی نوٹ برآمد کئے گئے ہیں، جنہیں پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Published: undefined

اسسٹنٹ پولیس کمشنر اجے لانڈگے نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک لڑکا بازار میں نقلی نوٹ چلا رہا ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس نے لڑکے کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور انکشاف کیا کہ اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر نقلی نوٹ بنانا سیکھا تھا۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق ملزم نے اب تک دو سو، پانچ سو اور ایک سو روپے کے نقلی نوٹ تیار کئے ہیں اور اب وہ دس اور بیس روپے کے نوٹ بھی بنانے کی تیاری میں تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے علاوہ اس کے ایک معاون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

وہیں، اس معاملہ میں ایک تیسرا ملزم مفرور ہے۔ ملزم اب تک بازار میں ایک لاکھ روپے کے نوٹ چلا چکا ہے۔ جب لوگوں کو شبہ ہوا تو انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined