قومی خبریں

نہنگ جتھہ سنگھو بارڈر پر رہے گا: اجلاس کے بعد اعلان

متحدہ کسان مورچہ اور نہنگ جتھہ بندیوں کے درمیان رابطہ کاری کے لیے چھ رکنی کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جس میں تین تین ارکان دونوں جانب سے ہوں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

دہلی-ہریانہ سنگھو سرحد پر کسانوں کی مظاہرہ کے مقام کے قریب ایک کسان کے وحشیانہ قتل کے بعد تنازعہ میں گھرے نہنگ جتھہ بندیوں نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ سنگھو سرحد نہیں چھوڑیں گے۔ نہنگ جتھ بندیوں نے یہ فیصلہ دو دن کی کانفرنس اور بحث کے بعد کیا ہے۔

Published: undefined

جمعرات کو سنگھو بارڈر پر ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے نہنگ جتھہ بندیوں کے نمائندوں نےبتایا کہ پوری دنیا سے سکھ برادری کے لوگوں نے انہیں کسانوں کی تحریک کو نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

Published: undefined

نہنگ بابا راجہ رام سنگھ نے بتایاکہ "ماضی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد ہمارے یہاں سے جانے کی باتیں ہو رہی تھیں۔ اس پر حتمی فیصلے کے لیے ہم نے 27 اکتوبر کو ایک میٹنگ بلائی تھی جس میں ہمیں ملک اور بیرون ملک کی تمام کمیونٹیز کے لوگوں کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔ کچھ کسان لیڈروں نے بھی ہمارا ساتھ دیا ہے۔ متحدہ محاذ کی طرف سے بھی لوگ ہمارے پاس آئے۔ چاروں طرف سے وسیع حمایت ملنے کے بعد نہنگ جتھہ بندیوں نے کسانوں کی تحریک کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ "

Published: undefined

بابا راجہ رام نے بتایاکہ "متحدہ کسان مورچہ اور نہنگ جتھہ بندیوں کے درمیان رابطہ کاری کے لیے چھ رکنی کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جس میں تین اراکین نہنگ جتھہ بندیوں سے اور تین سنیوکت کسان مورچہ سے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ جب بھی کوئی مسئلہ یا شکایت ہوگی تو یہ چھ رکنی رابطہ کمیٹی اس کا حل نکالے گی۔ "

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined