سری نگر: سری نگر ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کی رن وے پر مرمتی کام شروع ہونے کے پیش نظر ماہ فروری اور مارچ کے دوران جمعے، ہفتہ اور اتوار کی شبانہ پروازیں معطل رہیں گی۔
Published: undefined
متعلقہ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ماہ فروری اور مارچ کے دوران پوری رن وے پر پولیمر موڈیفائیڈ ایملشن کا کام کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بیان میں کہا: ’پروازوں کے آپریشنز کے لئے رن وے کو مزید مستحکم بنانے کے لئے یہ مرمتی کام انجام دینا ضروری ہے اور یہ کام فروری اور مارچ کے ہر جمعے، ہفتے اور اتوار کی شام پانچ بجے سے اگلی صبح کے چھ بجے تک کیا جائے گا‘۔
Published: undefined
موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کام صرف رات کے دوران ہی کیا جائے تاکہ پروازوں کے آپریشن میں کم سے کم رکاوٹ پیدا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس بندش کے دوران چلنے والی پروازوں کو پانچ بجے شام سے قبل ہی ری شیڈول کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ائیر لائنز نے اپنے اپنے متاثرہ مسافروں کو پہلے ہی مطلع کیا ہے۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران رن وے پر صبح چھ بجے سے شام پانچ بجے تک ہی پروازیں آپریٹ کریں گی۔ بیان میں متاثرہ مسافروں سے گذارش کی گئی ہے کہ اگر انہوں نے فروری اور مارچ کے مہینوں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی شام پانچ بجے کے بعد پروازیں بک کی ہیں تو وہ روانگی کے نظر ثانی شدہ اوقات کی تصدیق کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز