دہلی میں اب دیر رات تک نئے سال کی تقریبات نہیں منائی جا سکتیں کیونکہ دہلی میں آج سے رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے چھ گھنٹے کے لیے نائٹ کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس نائٹ کرفیو کا اطلاق آج رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا۔ واضح رہے دہلی میں اتوار کو کورونا انفیکشن کی شرح 0.5 فیصد سے تجاوز کر گئی، جو کہ قومی دارالحکومت دہلی کے لیے مقرر کورونا گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے یلو زون کے تحت آتی ہے۔
Published: undefined
افسران نے بتایا کہ رات کا کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ واضح رہے کہ یو این آئی نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ دہلی میں رات کا کرفیو نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔یہ فیصلہ ریاستی حکومت کے کووڈ گریپ کے پہلے درجے میں داخل ہونے کے بعد لیا گیا ہے۔ گریپ میں کووڈ۔19 کی صورتحال کی سنگینی کی بنیاد پر رات کے کرفیو سے لے کر مکمل لاک ڈاؤن تک کے اقدامات کو نافذ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: undefined
قومی راجدھانی میں اتوار کو کورونا کے 290 نئے کیس سامنے آئے اور اس کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہوئی، جب کہ پازیٹی وٹی کی شرح 0.55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دہلی میں 18 دسمبر سے 26 دسمبر کے درمیان کورونا کے 1348 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جب کہ کیس کی پازیٹی وٹی کی شرح 0.13 فیصد (18 دسمبر) سے بڑھ کر 26 دسمبر کو 0.55 فیصد ہوگئی۔
Published: undefined
قومی راجدھانی میں پازیٹیو معاملات میں روزانہ اضافہ کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے معاملے سامنے آنے کے بعد ہوا ہے۔ اتوار کی صبح تک، دہلی میں اومیکرون کے 79 کیس رپورٹ ہوئے، جن میں سے 23 کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
Published: undefined
دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے رہنما خطوط کے مطابق، انفیکشن کے پھیلاؤ کی بنیاد پر کووڈ 19 کی صورتحال کو گریپ کے چار درجوں میں درجہ بندی کی گئی ہے۔گریپ کے مطابق، لیول-1 (یلو) تب جاری کیا جاتا ہے جب مسلسل دو دنوں تک پازیٹی وٹی کی شرح 0.5 فیصد سے تجاوز کر جاتی ہے۔ ایک ہفتے میں 1500 نئے کیسز رجسٹر ہوتے ہیں اور 500 مریضوں کو آکسیجن بیڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔
Published: undefined
لیول-2 (امبر) جاری کیا جاتا ہے جب مثبت معاملوں کی کی شرح مسلسل دو دنوں تک 1 فیصد سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ ایک ہفتے کے اندر، 3500 نئے کووڈ 19 کیسز رجسٹرڈ کئے جاتے ہیں اور 700 آکسیجن بیڈز بھر جاتے ہیں۔
Published: undefined
لیول-3 (اورنج) اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب لگاتار دو دنوں تک پازیٹی وٹی کی شرح 2 فیصد سے زیادہ ہو۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں نئے کیسز کی تعداد 9000 ہونی چاہیے جس میں 1000 مریضوں کو آکسیجن بیڈز کی ضرورت ہوگی۔
Published: undefined
لیول 4 (ریڈ) اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب لگاتار دو دن تک پازیٹی وٹی کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہوتی ہے، ایک ہفتے میں 16000 سے زیادہ نئے کووڈ۔ 19 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور 3000 مریض آکسیجن بیڈ پر بھرتی ہوتے ہیں۔
Published: undefined
دہلی میں رات کا کرفیو لیول-1 الرٹ میں رہے گا۔ لیول 2 اور 3 میں رات کے کرفیو کے علاوہ ہفتے کے آخر میں کرفیو بھی نافذ کیا جائے گا۔ لیول 4 الرٹ شہر کے لاک ڈاؤن کی پکار پر کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز