این آئی اے (نیشنل تحقیقاتی ایجنسی) نے انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم پر اپنا شکنجہ سخت کرتے ہوئے اس کے خلاف فرد جرم داخل کر دیا ہے۔ داؤد ابراہیم ہی نہیں، اس کے چار معاونین کے خلاف بھی این آئی اے نے چارج شیٹ دائر کیا ہے۔ این آئی اے کی چارج شیٹ میں داؤد کے تین گرفتار کیے جا چکے گرگوں یعنی معاونین کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ باقی دو ناموں میں فرار چل رہے بدنام زمانہ جرائم پیشہ داؤد ابراہیم اور گینگسٹر چھوٹا شکیل کے نام ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ حال ہی میں این سی بی ہندوستانی بحریہ کے ساتھ کی گئی ایک مشترکہ مہم میں 60 کلوگرام ہائی کوالیٹی ایم ڈی ڈرگ ضبط کیا تھا۔ اس کی قیمت 120 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔ نوی ممبئی کے نہاوا شیوا پورٹ سے ضبط ڈرگ اور ممبئی ایئرپورٹ پر سیب و سنترے کی پیٹیوں میں چھپائے گئے 50 کلوگرام سے زیادہ برآمد کوکین کی قیمت 500 کروڑ روپے سے بھی زیادہ بتائی گئی تھی۔ پکڑے گئے ان سبھی ڈرگس کی گہرائی سے جانچ اور ملزمین سے طویل پوچھ تاچھ کے بعد این سی بی نے کچھ حیرت انگیز باتیں سامنے رکھی تھیں۔ این سی بی افسران نے بتایا تھا کہ ڈیڑھ سالوں میں این سی بی کے ذریعہ آٹھ کامیاب آپریشن کیے گئے جن میں جانچ کر انھوں نے پایا کہ برآمد ہوئے ان سبھی ڈرگس میں ایک پیٹرن ملا۔ ان کا کنکشن پاکستان میں بیٹھے داؤد ابراہیم، ڈرگ مافیا حاجی سلیم اور آئی ایس آئی کے ساتھ ہے۔
Published: undefined
این سی بی کے زونل ڈائریکٹر امت گھوٹے کا کہنا ہے کہ کس طرح ڈرگس کی یہ پوری کھیپ لگاتار افغانستان، پاکستان اور ایران کے راستے ہی آ رہی ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے ایک ’ڈیڈلی کریسنٹ‘ بن چکا ہے۔ اس راستے سے آنے والی ڈرگس کی کھیپ کا مینجمنٹ ہوتا ہے۔ افسر نے انکشاف کیا کہ یہ اسمگلر صرف ڈرگس ہی نہیں بلکہ خطرناک اسلحے، مثلاً اے کے 47 کی بھی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ لیکن یہ جرائم پیشے اتنے شاطر ہیں کہ وہ وقت وقت پر اپنے راستے بدلتے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز