سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ این آئی اے کی طرف سے جموں و کشمیر ملی ٹنسی سازش کیس کے سلسلے میں چھاپہ ماری کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے بدھ کی صبح وادی کے مختلف اضلاع میں 11 مقامات پر چھاپے مارے۔
Published: undefined
بتادیں کہ این آئی اے نے گزشتہ ہفتے ملی ٹنٹوں کے ساتھ مبینہ رابطے ہونے کے پاداش میں نو مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔ این آئی اے نے اس ضمن میں دس اکتوبر کو ایک کیس درج کیا تھا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی امکانی طور پر وادی کشمیر میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں کی تحقیقات کی ذمہ داری بھی سنبھالے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined