سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بدھ کی صبح وادی کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے کالعدم سیاسی وسماجی تنظیم جماعت اسلامی کے ارکان کی طرف سے مبینہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔ بتادیں کہ رواں برس کے ماہ اگست میں این آئی اے نے کشمیر میں جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔
Published: undefined
وزارت امور داخلہ نے فروری 2019 میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد جماعت سے وابستہ کئی بڑے لیڈروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined