نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے گینگسٹروں اور ملی ٹینٹوں کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ چھ ریاستوں بشمول اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان، پنجاب اور دہلی-این سی آر میں ایک ساتھ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر این آئی اے 51 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں چھپے گینگسٹروں کے خالصتانی ملی ٹینٹوں سے تعلقات کے شواہد ملے ہیں۔ گینگسٹرز کو خالصتانی دہشت گردوں کے ذریعے ہی ہتھیار مل رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ چھاپہ مارا جا رہا ہے۔
Published: undefined
این آئی اے نے کہا ہے کہ وہ 3 معاملات میں لارنس بمبیہا اور عرش ڈالا گینگ کے ساتھیوں سے متعلق 6 ریاستوں میں 51 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ اور بمبیہا گینگ پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے بعد سے خبروں میں تھے۔ کہا جاتا ہے کہ بمبیہا گینگ نے لارنس بشنوئی گینگ سے مقابلے کے لیے پاکستان کی مدد بھی لی تھی۔ وہیں، عرش ڈالا بیرون ملک روپوش ہے اور وہیں سے اپنے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔
Published: undefined
پچھلے کچھ مہینوں میں پنجاب، ہریانہ، یوپی جیسی ریاستوں میں گینگسٹر سرگرم ہو گئے ہیں۔ ان گینگسٹروں کو اپنا کام کرنے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ پڑوسی ملک پاکستان سے آنے والے منشیات اور خالصتانی ملی ٹینٹوں کے ذریعے پوری ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسے گینگسٹر ہیں جنہیں ہتھیاروں کی ضرورت ہے اور انہی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وہ خالصتانی ملی ٹینٹوں سے رابطہ کر رہی ہیں۔ این آئی اے کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ملی ٹینٹوں اور بدمعاشوں کا یہ اتحاد ملک کے لیے خطرناک سودا ثابت ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز