حال میں ہوئے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران غنڈہ گردی کرنے اور تشدد کو ہوا دینے کے الزام میں قومی حقوق انسانی کمیشن نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کولکاتا کے پولیس کمشنر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری امریش رنجن پانڈے اور یوتھ کانگریس کی لیگل کے کوآرڈینیٹر امبج دیکشت کی عرضی پر درج ہوا ہے۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری امریش رنجن پانڈے اور آئی وائی سی لیگل سیل کے کوآرڈنیٹر امبج دیکشت نے قومی حقوق انسانی کمیشن میں عرضی دے کر الزام عائد کیا تھا کہ حال میں ہوئے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی شہ پر ترنمول کانگریس کرکنان نے تشدد کو ہوا دی تھی اور انتخابات میں دھاندلی کے لیے غنڈہ گردی کا استعمال کیا۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ نہ صرف غنڈوں کو شہ دی گئی بلکہ کولکاتا پولیس نے بھی اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس عرضی پر کمیشن نے مقدمہ نمبر 118/25/5/2022 درج کیا ہے۔
Published: undefined
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کا انتخاب 19 دسمبر 2021 کو ہوا تھا اور ووٹنگ کے دن برسراقتدار ترنمول کانگریس کی شہ پر غیر سماجی عناصر نے بڑے پیمانے پر تشدد کیا تھا اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران اور کارکنان کو نشانہ بنایا تھا۔ ترنمول کارکنان نے کئی کانگریس امیدواروں اور کارکنان کی سرعام پٹائی بھی کی تھی۔ ان میں وارڈ نمبر 16 کے امیدوار کو کپڑے اتار کر برسرعام پیٹا گیا تھا۔ اسی طرح وارڈ 45 میں بھی کانگریس امیدوار اور کارکنان پر پولیس کی موجودگی میں حملے ہوئے تھے۔ بڑے پیمانے پر ہوئے تشدد میں حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی کی گئی تھی لیکن پولیس اور ریاستی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی تھی۔ اتنا ہی نہیں، کچھ جگہوں پر تو پولیس نے غنڈوں کی ہی مدد کی تھی۔
Published: undefined
اس عرضی پر غور کرنے کے بعد قومی حقوق انسانی کمیشن نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم فریق کو نوٹس بھیجا اور حقوق انسانی تحفظ ایکٹ 1993 کے تحت معاملے کی جانچ شروع کرنے کو کہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined