نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں نے قومی انسانی حقوق کمیشن کے گجرات یا اتر پردیش میں کسی بھی معاملے کی تحقیقات نہ کرنے اور اپوزیشن پارٹیوں کی حکومت والی ریاستوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ جاری نہ کرنے کے خلاف احتجاجاً اراکین پارلیمنٹ نے واک آؤٹ کیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اس معاملہ پر راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے راجیہ سبھا میں اصول 267 کے تحت التوا کی تحریک پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ کو قومی انسانی حقوق کمیشن جیسے اداروں کے امتیازی کام کاج پر بحث کرنی چاہیے۔ دریں اثنا، کانگریس، ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
Published: undefined
وقفہ صفر کے دوران معاملہ اٹھاتے ہوئے ترنمول کانگریس کی ڈولا سین نے کہا کہ قومی انسانی حقوق کمیشن کسی بھی معاملے کی تحقیقات کے لیے گجرات یا اتر پردیش نہیں جاتا، جب کہ اس کی ایک ٹیم بہار جا رہی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا بھی اس معاملے کو اٹھانا چاہتے تھے لیکن انہیں موقع نہیں ملا۔
Published: undefined
وہیں، آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں قومی انسانی حقوق کمیشن نے بہار میں شراب نوشی سے ہونے والی اموات کے حالیہ افسوسناک واقعہ پر بہار حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے، لیکن کمیشن گجرات، ہریانہ اور اتر پردیش جیسی ریاستوں میں ایسے ہی واقعات پر خاموش ہے اور ان میں سے کسی کا بھی دورہ نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
اس سلسلہ میں منوج جھا نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا ’’اس قسم کا رویہ قومی انسانی حقوق کمیشن کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگاتا ہے اور اس طرح کے اقدامات ریاستوں سے متعلق معاملات میں ان کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ہمیں 30 اکتوبر 2022 کو گجرات میں موربی پل حادثے پر کمیشن کی طرف سے کوئی کارروائی نظر نہیں آئی۔‘‘
Published: undefined
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی جب کمیشن نے کسی دوسری ریاست میں زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کا نوٹس لیا ہو۔ یہاں تک کہ موربی پل حادثے میں جہاں 150 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئیں، کمیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی نہیں کیا۔ جب انسانی حقوق کمیشن جیسے مرکزی ادارے، جسے غیر جانبدار ہونا چاہیے، کو متعصب بنا دیا جائے، تو اس پر بحث ہونی چاہیے، کیونکہ یہ تشویشناک بات ہے۔‘‘ غور طلب بات یہ ہے کہ بہار شراب معاملے پر انسانی حقوق کمیشن نے خود ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے، جسے موقع پر ہی تحقیقات کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس سانحہ میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز