قومی خبریں

اگلا قدم یہ دیکھنے کے بعد کہ وعدے پورے ہوتے ہیں یا نہیں : ساکشی ملک

تقریباً 1500 صفحات کی چارج شیٹ میں تمام چھ خواتین پہلوانوں کے تفصیلی بیانات ثبوت کے ساتھ ہیں جبکہ نابالغ پہلوان کی شکایت منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اےاین ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اےاین ایس

 

دہلی پولیس نے جمعرات (15 جون) کو ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے سبکدوش ہونے والے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔واضح رہے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کی یقین دہانی کے بعد پہلوانوں نے اپنا احتجاج 15 جون تک ملتوی کر دیا تھا۔ انوراگ ٹھاکر نے انہیں یقین دلایا تھا کہ 15 جون تک برج بھوشن کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی جائے گی۔ اب اس معاملے پر اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک نے بڑا بیان دیا ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق ساکشی ملک نے کہا کہ ان کا  اگلا مرحلہ اس وقت سامنے آئے گا جب ہم سب کچھ دیکھیں گے کہ کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ  یعنی احتجاج کرنے والے پہلوان  انتظار کر رہے ہیں۔ ساکشی ملک  نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ چارج شیٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وہ  یعنی برج بھوشن شرن سنگھ قصوروار ہیں، لیکن ہمارے وکیل نے ایک درخواست دائر کی ہے تاکہ وہ چارج شیٹ کو جلد سے جلد دیکھ کر الزامات کا پتہ لگا سکیں۔

Published: undefined

ساکشی ملک  کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دیکھیں گے کہ کیے گئے وعدے پورے ہوتے ہیں یا نہیں، اس کے بعد اگلا قدم اٹھائیں گے۔ واضح رہے دہلی پولیس نے برج بھوشن کے خلاف چھ خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

Published: undefined

پولیس نے نابالغ پہلوان کی جانب سے برج بھوشن کے خلاف درج کرائی گئی شکایت کو منسوخ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔نابالغ پہلوان نے پہلے برج بھوشن پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، لیکن بعد میں پیچھے ہٹ گئی۔ تقریباً 1500 صفحات کی چارج شیٹ میں تمام چھ خواتین پہلوانوں کے تفصیلی بیانات ثبوت کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق پولس نے بالغ پہلوانوں کی جانب سے برج بھوشن سنگھ کے خلاف لگائے گئے الزامات میں آئی پی سی کی دفعہ 354، 354 اے اور 354 ڈی، 506 پارٹ 1 کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریسلنگ فیڈریشن کے سابق اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومر کے خلاف بھی دفعہ 109، 354، 354A، 506 کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے پین ڈرائیو میں ڈیجیٹل ثبوت بھی عدالت میں داخل کیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ