جنسی ہراسانی کے الزام میں ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں میں سے ایک بجرنگ پونیا نے آج کہا کہ پہلوانوں کی 'مہاپنچائیت' کا اعلان صرف تین سے چار دنوں میں کیا جائے گا۔ ساکشی ملک، ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا سمیت ٹاپ ریسلرز برج بھوشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے 23 اپریل سے احتجاج کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پہلوان بجرنگ پونیا نے اتوار کو ہریانہ کے سونی پت کے منڈلانا میں منعقد 'مہاپنچایت' میں کہا کہ جب ہم عوام کے درمیان جاتے ہیں تو ہمیں نئی توانائی ملتی ہے۔ عوامی تعاون ہی ہماری طاقت ہے۔ آج ہماری بیٹیاں (پہلوان) ذہنی طور پر ٹوٹ چکی ہیں۔ آپ لوگوں نے 28 مئی کو پہنچنے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس نے آپ کو روک دیا۔ ہم اکیلے نہیں جیت سکتے، ہم تمام تنظیموں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم ایک 'مہاپنچایت' منعقد کریں گے اور اس میں اہم فیصلہ لیں گے۔ پہلوانوں کی مہاپنچایت کے مقام اور وقت کے بارے میں آپ کو تین چار دنوں میں آگاہ کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
اتوار کو ہونے والی پنچایت میں بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے رہنما گرنام سنگھ چڑھونی کے علاوہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک اور دیگر سرکردہ لوگوں نے شرکت کی۔ اس سے پہلے ستیہ پال ملک نے دہلی میں جنتر منتر کا دورہ کیا تھا اور 26 اپریل کو پہلوانوں سے بات چیت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ح،ایت بڑھانے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ لڑائی صرف ان کی نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے ملک کی تمام خواتین کی ہے۔
Published: undefined
پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کے کسانوں اور کھاپ پنچایتوں کے نمائندے یکجہتی کا اظہار کرنے اور برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار کرنے کے لیے مرکز کی بی جے پی حکومت کو پیغام دینے کے لیے سونی پت میں بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ دو دن پہلے، کسانوں اور کھاپ پنچایتوں کے نمائندوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو 9 جون تک برج بھوشن سنگھ کو گرفتار کرنے یا بڑے احتجاج کی تیاری کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز