سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں ایک مندر کو نذر آتش کرنے کی جعلی خبر کو لے کر ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Published: 20 May 2021, 5:11 PM IST
واضح رہے کہ مبینہ طور پر اسلامک اسٹیٹ (ولایہ ہند) نامی ایک تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے کارکنوں نے سری نگر میں ایک مشہور مندر کو خاکستر کر دیا ہے۔ حالانکہ اس مندر کے تعلق سے بہت زیادہ جانکاری نہیں دی گئی۔ مندر نذرِ آتش کیے جانے کی خبر پھیلنے کے بعد لوگوں میں ایک خوف کا ماحول پیدا ہو گیا تھا، لیکن کہیں سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ سری نگر میں کسی مندر کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: 20 May 2021, 5:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 May 2021, 5:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز