پٹنہ: نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی اتحادی راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (آر ایل جے پی) کے ریاستی صدر اور سمستی پور کے ایم پی پرنس راج نے آج اپنی پارٹی کے تین ممبران اسمبلی کے ٹوٹنے کی خبروں کو مکمل طور پر گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی اور اسے سازش قرار دیا۔
Published: undefined
آر ایل جے پی کے ریاستی صدر اور سمستی پور کے رکن پارلیمنٹ پرنس راج نے اتوار کو یہاں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں نوادہ کے رکن اسمبلی چندن سنگھ، کھگڑیا کے رکن اسمبلی محبوب علی قیصر اور ویشالی کی رکن پارلیمنٹ بینا دیوی کی موجودگی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مخالف پارٹی ایک سازش کے تحت اس قسم کا مغالطہ پھیلا رہے ہیں۔
Published: undefined
پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس کی قیادت میں پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی مکمل طور پر متحد اور مضبوطی سے این ڈی اے میں ہیں۔
اسے اپوزیشن دھڑے کی سازش قرار دیتے ہوئے ریاستی صدر نے دعویٰ کیاکہ ’’اس کے کئی عہدیدار ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ہی اپوزیشن کے دھڑے کا صفایا کر دیا جائے گا۔ ہم آر ایل جے پی میں متحد ہیں۔ سال 2024 میں لوک سبھا انتخابات وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم لوگ لڑیں گے۔‘‘
Published: undefined
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح کی افواہیں پھیلائی گئی ہے اس کی وضاحت کے لیے پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ آج یہاں حاضر ہوئے ہیں۔ کسی بھی اراکین اسمبلی کے کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونے کی باتیں محض افواہ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined