نئی دہلی: دہلی پولس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے ’جنتا کرفیو‘ کے نفاذ کے لئے سختی اور جرمانے لگانے کے لئے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے اور یہ پوری طرح فرضی ہے۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے اس طرح کی ایک اطلاع میں دہلی پولس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کو دہلی میں اگر کوئی شخص بغیر کسی بڑی وجہ کے گھومتا ہوا ملا، دکان کھولتا ہو پایا گیا تو اس پر 11 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ دہلی پولس نے اس کی تردید کرتے ہوئے وائرل پیغام کو فرضی قرار دیا ہے۔
Published: undefined
جنوبی دہلی اور جنو ب مشرقی دہلی کے پولس کمشنروں نے سوشل میڈیا پر چلائی جارہی دہلی پولس کی لوگو کے ساتھ نوٹس کا اشتراک کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ ایڈوائزری پوری طرح فرضی ہے۔ ہم نے 22 مارچ کو جرمانہ لگانے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔ مہربانی کرکے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو بتائیں کہ یہ پوری طرح غلط اور فرضی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز