قومی خبریں

مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کوشرمناک شکست

مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کوشرمناک شکست

تصویر: گیتی 
تصویر: گیتی  

کلکتہ17 اگست: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے گزشتہ اتوار کو ہوئے سات میونسپلٹی کے انتخاب میں یک طرفہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔


گزشتہ اتوار کو 7بلدیاتی اداروں جس میں پانچ میونسپلٹی،ایک نوٹیفائیڈ اتھارٹی اور ایک میونسپل کارپوریشن کیلئے پولنگ ہوئی تھی۔ان میں پانسکوڑہ ، ہلدیا، نلہٹی دھوپ گوڑی میونسپلٹی، ایک درگا پور کارپوریشن اور ایک چوپر کیمپ نوٹی فائیڈ اتھارٹی ۔شامل ہے۔


مغربی بنگال کے صنعتی شہر درگا پور میونسپل کارپوریشن کے 43سیٹوں میں سے 43سیٹوں پر ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کرکے اپوزیشن کا خاتمہ کردیا ہے۔پولنگ کے دوران بی جے پی اور سی پی ایم نے حکمراں محاذ پر دھاندلی کرنے کاالزام عاید کرتے ہوئے پولنگ کو رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

اپوزیشن نے الزام عاید کیاتھا کہ جمہوریت کا اغوا کرلیا گیا ہے ۔اسی طرح ہلدیا میونسپلٹی کارپوریشن میں بھی ترنمول کانگریس نے کلین سوئپ کیا ہے۔ تمام 29وارڈوں میں جیت حاصل کی ہے ۔اسی طرح پانسکوڑہ کے 18وارڈوں میں سے 17وارڈوں میں جیت حاصل کی ہے۔
دھوپ گوری میونسپلٹی میں ترنمول کانگریس نے 16میں 12سیٹیں حاصل کرلی ہیں جب کہ چار بی جے پی اور سی پی ایم اور کانگریس ایک سیٹ بھی جیت نہیں سکی ہے۔اس کے علاوہ جھاڑ گرام میں سی پی آئی کے کونسلر کی موت کی وجہ سے خالی ایک سیٹ پر بھی ترنمول کانگریس نے جیت حاصل کرلی ہے۔
بونید پور میونسپلٹی کے 14وارڈوں میں سے 10وارڈوں میں ترنموک کانگریس نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔جب کہ ایک وارڈ پر بی جے پی کو سبقت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ 2009کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس دو لوک سبھا، دو اسمبلی انتخابات اور اس کے علاوہ پنچایت ، میونسپلٹی اور کارپوریشن انتخابات میں کامیابی درج کرتی آرہی ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined