وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی کے جنسا علاقے میں بدمعاشوں کو پکڑنے گئی پولس ٹیم پر مقامی افراد نے حملہ کردیا۔ جس میں کم سے کم 6 پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس معاملے میں پولس نےتقریباً 30 افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ کرائم برانچ کی ایک ٹیم اطلاع کی بنیاد پر پیر کی رات جنسا علاقے کے ہرشاس گاؤں میں مطلوب چل رہے راجن بھاردواج اور راہل بھاردواج کو پکڑ لیا۔ دونوں ملزموں کو چھڑانے کے لئے بدمعاشوں کے حمایتی گاؤں کے لوگوں نے کئی پولس اہلکاروں کو پکڑ کر ان پر حملہ کر دیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس کے اعلی افسران روہنیا سمیت کئی مقامات کی پولس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ اسی درمیان ان کے ساتھ پر تشدد جھڑپیں ہوئیں۔ الزام ہے کہ بھیڑ نے پولیس پر اینٹ۔پتھروں سے حملہ کیا جس سے پی ترپاٹھی سمیت کم سے کم چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی پولیس اہلکار کو پکڑ کر مقامی افراد نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور ان کے پستول چھین لئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کا علاج بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) کے ٹراما سنٹر میں چل رہا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند کلکرنی نے حالات کا جائزہ لیا اور فوری کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 30 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
Published: 29 Oct 2019, 6:56 AM IST
گو ئیانگ: چین کے جنوبی صوبہ گوئیژو میں پیر کو ایک زیر تعمیر زیر زمین کار پارکنگ مہندم ہونے سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ ضلع گوانشن ہو کے انفارمیشن دفتر نے منگل کے روز بتایا کہ صوبے کے دارالحکومت گوئیانگ میں ایک زیر تعمیر کار پارکنگ گزشتہ شام تقریبا ساڑھے چار بجے منہدم ہو گئی گی۔ اس وقت موقع پر 14 ورکرس کام کر رہے تھے ۔ ان میں سے تین بچ کر نکل آئے اور بچاؤ اور رحتی عملے نے فوری طور پر ایک ورکر کو بچا لیا۔ دس ورکر ملبے میں پھنسے رہے جنہیں نکالنے کا عمل جاری رہا ۔ اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح تین بجے بچاؤ اور رحتی عملے نے 10 ورکرس کو باہر نکالا لیکن ان میں سے آٹھ کی موت ہو چکی تھی اور دو زخمی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی جا نچ کی جا رہی ہے۔
Published: 29 Oct 2019, 6:56 AM IST
مہاراشٹر میں شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان حکومت تشکیل میں سی ایم کرسی کو لے کر کشمکش جاری ہے، اسی درمیان شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں کوئی دشینت نہیں ہے جس کے والد جیل میں ہوں، ہمارے پاس بھی متبادل موجود ہے۔
Published: 29 Oct 2019, 6:56 AM IST
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بورویل میں پھنسے دو سالہ سجيت ولسن کی موت پر دکھ ظاہر کیا ہے۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے اپنے تعزتی پیغام میں کہا’’میری تعزیت سجیت کے والدین اور رشتہ داروں کے ساتھ ہے‘‘۔ سجيت تقریباً 82 گھنٹے تک بورویل میں پھنسا رہا اور بالآخر اس نے دم توڑ دیا۔ تمل ناڈو کے ضلع تیروچیراپلی کے ایک گاؤں میں تقریباً 100 میٹر گہرے بورویل میں گرا سجيت بالآخر زندگی کی جنگ ہار گیا اور منگل کی صبح اس کی لاش کو باہر نکالا گیا۔
Published: 29 Oct 2019, 6:56 AM IST
تیروچیراپلی: تمل ناڈو کے ضلع تیروچیراپلی کے ایک گاؤں میں تقریباً 100 میٹر گہرے بورویل میں گرے دو سالہ معصوم بچہ بالآخر زندگی کی جنگ ہار گیا اور منگل کی صبح اس کی لاش کو باہر نکالا گیا۔ ریونیو انتظامیہ کے کمشنر نے آج علی الصبح تقریباً دو بجکر کر 30 منٹ پر میڈیا کو سجيت کی موت کی اطلاع دی۔ ناڈو کٹو پٹی گاؤں کا سجيت جمعہ کی شام تقریباً پانچ بجکر 40 منٹ پر کھیلتے کھیلتے اپنے والد کے کھیت میں بنے بورویل میں گر گیا تھا۔ وہ گرنے کے بعد 30 فٹ کی گہرائی میں پھنس گیا تھا۔ اس کے بعد رات میں وہ مزید دھنستے ہوئے تقریبا 100 فٹ کی گہرائی میں جا کر پھنس گیا تھا۔ معصوم کو بچانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپا نس فورس (ایس ڈی آر ایف) کا ریسکیو آپریشن چار دنوں سے مسلسل جاری تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے پیر کی رات تقریباً ساڑھے 10 بجے بورویل سے بدبو آنے کی اطلاع دی۔ میڈیکل کی ٹیم نے بد بو اور دیگر حالات کی تحقیقات کے بعد بتایا کہ بچے کی موت ہو چکی ہے جس کے بعد بورویل کی کھدائی کا کام فوری روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 82 گھنٹے تک چلا ریسکیو آپریشن کامیاب نہیں ہو سکا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Published: 29 Oct 2019, 6:56 AM IST
بغدادی کی موت کے دوسرے دن امریکہ نے ابوبکر البغدادی کے ممکنہ جانشین کو بھی ایئر اسٹرائیک میں مار گرایا گیا، امریکہ کے ساتھ اسلامک اسٹیٹ کا مقابلہ کرنے والے کرد قیادت ملیشیا کے سربراہ مظلوم عابدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ المہاجر کو امریکہ اور ان کی فوج کے مشترکہ آپریشن میں اتوار کے روز مار گرایا تھا۔ یعنی البغدادی کی موت کے ایک دن بعد اس کے جانشین کو بھی مار دیا گیا۔
Published: 29 Oct 2019, 6:56 AM IST
نئی دہلی: دہلی ریاست کے کانگریس کے نئے صدر سبھاش چوپڑا نے الزام لگایا ہے کہ ہریانہ کے ڈپٹی وزیراعلی دشینت چوٹالہ کے والد اجے چوٹالہ کو وزیراعلی اروند کیجریوال کی سازباز سے فوری طور سے فرلو دی گئی ہے دہلی کانگریس کے صدر بننے کے بعد پیر کے دن شبھاش چوپڑا نے انتخابی مہم کمیٹی کے صدر کرتی آزاد اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ساتھ اپنی پہلی نامہ نگاروں کی کانفرنس میں الزام لگایا کہ دہلی حکومت کی اجازت کے بغیر فرلو نہیں مل سکتی ہے اور جس طرح سے اجے چوٹالہ کو فوراً ہی فرلو دی گئی ہے اس میں کیجریوال پوری طرح ملوث ہیں اس موقع پر سابق ریاستی صدر اروند سنگھ لولی، سابق وزیر منگت رام سنگھل، نریندر ناتھ، ریاست کے نائب صدر چتر سنگھ اور ترجمان جتیندر کوچر کے علاوہ دیگر لیڈر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس ڈھنگ سے فرلو دی گئی ہے اس سے کیجریوال کا دوہرہ چہرا پوری طرح بے نقاب ہوگیا ہے۔ وزیراعلی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دیتے ہوئے سبھاش چوپڑا نے کہا کہ وہ بی جے پی کی مخالفت اور حمایت اپنی ضرورتوں کے حساب سے کرتے ہیں۔
Published: 29 Oct 2019, 6:56 AM IST
ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے شیوسینا کے ترجمان سامنا میں مرکزی حکومت اور پارٹی کے کام کرنے کے طریقہ کار پر شدید نکتہ چینی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ شیوسینا نے تنقید بند نہیں کی تو اس سے بات چیت ممکن نہیں ہے۔
شیوسینا ترجمان سامنا نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ملک میں معاشی سست روی کا الزام لگایا۔ اخبار نے مزید لکھا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسے اقدام نے معاشی صورتحال کو خراب کردیا ہے۔ دیوالی کے تہوار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سامنا نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ آج ملک میں معاشی سست روی ہے۔ دیوالی کے آس پاس پٹاخوں کے بازاروں میں جو جوش و خروش ہوتا تھا وہ غائب ہے۔
بی جے پی ذرائع نے کہاکہ سامنا میں جب تک تنقید کا سلسلہ بند نہیں۔ہوگا ،اس سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو ممکن نہیں ہے ،بی جے پی کے صدر امت شاہ کے دورہ پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہے۔واضح رہے کہ شیوسینا نے گزشتہ ہفتہ الیکشن نتائج کے بعد بی جے۔پی کی نشستوں میں کمی پر اپنا موقف تبدیل کیاہے اور سیاسی سودے بازی کی باتیں جاری ہے جبکہ شیوسینا میں ایک طبقہ ادھو ٹھاکرے کے صاحبزادہ ادیتہ ٹھاکرے کو وزیراعلی بنائے جانے کا مطالبہ کررہا ہے۔
Published: 29 Oct 2019, 6:56 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Oct 2019, 6:56 AM IST